• Tue, 30 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: پانچ میک اَپ لُکس جو نوعمر لڑکیوں میں مقبول ہوئے

Updated: December 30, 2025, 4:25 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’کم زیادہ ہوتا ہے‘ یہ اس میک اپ کا مفہوم ہے۔ جسے رواں برس کافی پسند کیا گیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
Dewy skin makeup
’کم زیادہ ہوتا ہے‘ یہ اس میک اپ کا مفہوم ہے۔ جسے رواں برس کافی پسند کیا گیا۔ اس میک اَپ میں لیکویڈ کریم/ فاؤنڈیشن، لیکویڈ بلش، ہائی لائٹر، موئسچرائزنگ پرائمر جیسے پروڈکٹس کا استعمال ہوتا ہے۔
 
Monochromatic makeup
 
رواں برس اس میک اَپ لُک کو نوعمر لڑکیوں نے کافی پسند کیا۔ اس لُک میں آنکھوں سے لے کر گالوں اور ہونٹوں تک ایک ہی ملتا جلتا رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔ پنک مونوکرام لُک زیادہ مقبول ہوا۔
 
No-Mascara Makeup
جی ہاں، اس سال بغیر مسکارا والا میک اَپ لُک بھی پسند کیا گیا۔ اس ’نو مسکارا میک اَپ لُک‘ میں لیش کرلر، ویسلین یا لیش سیرم کی مدد سے آنکھوں کو دلکش و جاذب بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
 
Satin Finish Look
اس سال سیٹن فنش میک اَپ لُک مقبول ہوا۔ یہ لُک ملازمت پیشہ خواتین کے لئے موزوں ہے۔ اس لُک میں جلد کو میک اَپ کے ذریعہ چمکدار بنایا جاتا ہے۔ اس میں کم سے کم پروڈکٹس استعمال ہوتے ہیں۔
 
Bold Lipstick Look
رواں برس گہرے رنگ کے لپ اسٹک والے لُک مقبول ہوئے۔ خاص طور پر ’چیری‘ رنگ کو ترجیح دی گئی۔ اس لُک میں لپ اسٹک کے ساتھ ساتھ گلوس کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس میں باقی میک اَپ لائٹ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK