رائل بلیو کے ساتھ متوازن سنگھار خوبصورتی میں اضافہ کر سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: June 25, 2026, 4:44 PM IST | Geetanjali | Mumbai
رائل بلیو کے ساتھ متوازن سنگھار خوبصورتی میں اضافہ کر سکتا ہے۔
ڈریس:
رائل بلیو کلر کا لباس شاہانہ انداز دیتا ہے۔ قمیص پر الگ الگ رنگوں کی ڈیزائن ہوگی تو دیدہ زیب معلوم ہوگا۔ دوپٹہ کے کنارے پر سلک گولڈن بارڈر خوب جچے گا۔ رائل بلیو کلر کے فیبرک پر دھاگوں سے بنے پھول پیارے لگتے ہیں۔
جیولری:
قمیص کا نیک ’وی‘ شیپ میں ہے تو چوکر پہنیں۔ اگر آپ منی مل فیشن کی دلدادہ ہیں تو گلے میں کچھ نہ پہنیں اسکے بجائے کانوں میں لمبے لٹکنے والی بالیاں پہن سکتی ہیں۔ ہاتھوں میں چوڑیاں پہن کر روایتی لُک پا سکتی ہیں۔ ایک بڑی انگوٹھی کا اضافہ کرکے لُک کو مکمل کرلیجئے۔
یہ بھی پڑھئے: اصل مقصد یہی ہے کہ جشن یا خوشی دل سے منائی جائے
ہیئر اسٹائل:
کسی خاص موقع کے لئے تیار ہو رہی ہیں تو بالوں کا جوڑا بنا کر گجرا لگا سکتی ہیں۔ ایک دوسرا آپشن یہ ہوسکتا ہے کہ آپ بال ہاف باندھ کر کھلے رکھیں۔
میک اَپ:
رائل بلیو کلر کے لباس کے ساتھ روزی پنک میک اَپ بہت اچھا لگتا ہے۔ ونگڈ آئی لائنر سے آنکھوں کی دلکشی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ آپ رائل بلیو اسموکی آئی میک اَپ بھی آزما سکتی ہیں۔ لُک کو مکمل کرنے کیلئے پنک یا نیوڈ لپ اسٹک لگائیں۔
سینڈل:
اپنے لُک کو مکمل کرنے کے لئے گولڈن کلر کی گلیٹری جوتی پہن سکتی ہیں۔ آپ چاہیں تو سوٹ پر ہائی ہیلز کو ترجیح دے سکتی ہیں، اِس سے آپ کا لُک زیادہ اچھا نظر آئے گا۔ اگر آپ ہائی ہیلز نہیں پہننا چاہتی ہیں تو ویجز یا فلیٹ بھی آزما سکتی ہیں۔
پوٹلی:
روایتی انداز پانے کے لئے پوٹلی کا انتخاب بہترین ثابت ہوگا۔ پوٹلی کا رنگ لباس سے ملتا جلتا یا کنٹراسٹ ، دونوں اچھا لگے گا۔