Inquilab Logo

سیمسنگ گلیکسی ٹیب اے۷؍ جلد ہی ہندوستان میں پیش ہوگا

Updated: September 16, 2020, 9:16 AM IST | Agency

سیمسنگ کا گلیکسی ٹیب اے ۷؍ جلد ہی ہندوستانی بازار میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ حال ہی میں ’سیمسنگ انڈیا‘ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹیبلٹ کا سپورٹ پیج لائیو کیا ہے

Samsung Tab - PIC : INN
سیمسنگ ٹیب ۔ تصویر : آئی این این

سیمسنگ کا گلیکسی ٹیب اے ۷؍ جلد ہی ہندوستانی بازار میں پیش کیا جاسکتا ہے۔  کیونکہ حال ہی میں ’سیمسنگ انڈیا‘ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹیبلٹ کا سپورٹ پیج لائیو کیا ہے ۔ ویب سائٹ کی لسٹنگ کے مطابق یہ نیا ٹیبلٹ ’وائی فائی اونلی‘ اور’ ایل ٹی ای‘  اقسام میں پیش کیا جائے گا۔اس نئے ٹیبلٹ کا ماڈل نمبر ’ایم ایس ٹی ۵۰۰‘ اور ’ایس ایم ٹی ۵۰۵‘ ہے۔معلوم ہوکہ گلیکسی ٹیب اے ۷؍ کو سیمسنگ کے ذریعہ پچھلے ہفتے ہی پیش کیا گیا تھا۔ یہ ٹیبلٹ ۱۰ء۴؍ انچ اسکرین ،طاقتور بیٹری  اور کواڈ کور اسپیکر سیٹ اَپ سے لیس ہے ۔ سیمسنگ انڈیا پر لائیو کئے گئے سپورٹ پیج کے مطابق گلیکسی ٹیب اے ۷؍ میں ۱۰ء۴؍انچ اسکرین دی جائے گی  جو پریمیم میٹل فنش کے ساتھ سمیٹریکل بیزل کے اندر نصب ہوگی۔ یہ ۸۰؍فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو کو سپورٹ کرے گی۔ اسکے علاوہ اس میں کواڈ اسپیکر دیا جائے جو ڈالبی اٹمس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرے گا۔ اس ٹیبلٹ کے متعلق ایک لیٖک کے مطابق یہ آکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن ۶۶۲؍ پروسیسر کے ساتھ ایڈرینو ۶۱۰؍ جی پی یو سے لیس ہوگا۔ یہ اینڈرائیڈ ۱۰؍ پر مبنی ہوگا اور ون یو آئی پر کام کرے گا۔ گوگل پلے کنسول لسٹنگ میں معلوم چلا تھا کہ گلیکسی ٹیب ۷؍ میں ۳؍جی بی ریم اور ۲۴۰؍ پی پی آئی اسکرین پکسل ڈینسٹی کے ساتھ آئے گا۔حالانکہ سیمسنگ نے اس کی قیمت کے متعلق کوئی معلومات نہیں دی ہے لیکن اندازہ ہے کہ اس کی ہندوستان میں ابتدائی قیمت ۲۰؍ہزار ۵۰۰؍ روپے ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK