Inquilab Logo

سیمسنگ کا نیا اسمارٹ فون گلیکسی اے ۱۱ پیش کردیا گیا

Updated: March 17, 2020, 3:23 PM IST | Agency

سیمسنگ نے اپنا ’گلیکسی اے سیریز‘  کا نیا فون متعارف کرایا ہے۔ سیمسنگ گلیکسی اے۱۱؍ نامی یہ فون ۶ء۴؍ انچ کی ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی اسکرین سے لیس ہے۔ دھیان رہے کہ سیمسنگ نے اس فون کو لانچ کرنے کے متعلق کوئی بھی بیان یا اعلان جاری نہیں کیا تھا۔

Samsung Smartphone - Pic : INN
سیمسنگ اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

سیمسنگ نے اپنا ’گلیکسی اے سیریز‘  کا نیا فون متعارف کرایا ہے۔ سیمسنگ گلیکسی اے۱۱؍ نامی یہ فون ۶ء۴؍ انچ کی ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی اسکرین  سے لیس ہے۔ دھیان رہے کہ سیمسنگ نے اس فون کو لانچ کرنے کے متعلق کوئی بھی بیان یا اعلان جاری نہیں کیا تھا۔  یہ نیا فون کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر دستیاب فونز کی فہرست میں شامل کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلیکسی اے ۱۱؍نامی یہ فون سیمسنگ کا انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جس میں۱ء۸؍ گیگاہرٹز کور پروسیسر (اسنیپ ڈریگون۶۲۵؍ یا۶۲۶) دیا گیا ہے جبکہ۲؍ سے۳؍ جی بی ریم اور۳۲؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس فون کو ۴؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری سے لیس کیا گیا جس کے ساتھ۱۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود  ہے۔ اس کے علاوہ ڈوئل سم سپورٹ، ایل ٹی ای، جی پی ایس، وائی فائی، بلیوٹوتھ اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔ اس فون میں بیک پر۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا۱۳؍ میگا پکسل کا ہے، جبکہ۵؍میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا بھی موجود ہے جن کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش لائٹ دی گئی ہے۔ فون کے فرنٹ پر۸؍ میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر بیک پر موجود ہے۔ پلاسٹک باڈی والا یہ فون ۴؍ رنگوں میں دستیاب ہوگا مگر کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت یا دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ قیاس ہے کہ اس کی قیمت ۱۰؍ہزار روپے ہوسکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK