Inquilab Logo

سیمسنگ اپنا سب سے طاقتور بیٹری فون پیش کرے گی

Updated: July 08, 2020, 10:54 AM IST | Agency

موبائل فون کمپنیوں کے درمیان بہتر اور طاقتور اسمارٹ فون کی مقابلہ آرائی تیز ہوگئی ہے۔ ہر کمپنی کم سے کم قیمت میں زیادہ سے زیادہ فیچرس سے لیس فون پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے

Samsung Smartphone - Pic : INN
سیمسنگ اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

 موبائل فون کمپنیوں کے درمیان بہتر اور طاقتور اسمارٹ فون کی مقابلہ آرائی تیز ہوگئی ہے۔  ہر کمپنی کم سے کم قیمت میں زیادہ سے زیادہ فیچرس سے لیس فون پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس حوالے سے یہ خبر آئی ہے کہ سیمسنگ    اپنا سب سے طاقتور بیٹری والا نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے کیلئے کام کررہی ہے۔ سیمسنگ نے ابھی اس نئے فون کا کوئی نام نہیں رکھا ہے۔امکان ہے کہ  اسے گلیکسی ایم۴۱؍ یا ایم۵۱؍ کا نام دیا جاسکتا ہے اور چین میں اسے ’سرٹیفائیڈ‘ بھی کرایا جاچکا ہے۔سیمسنگ کے اس نئے فون میں۷؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری ہوسکتی ہے۔  یعنی اتنی طاقتور بیٹری جو عموماً آج کل  ٹیبلیٹس میں دی جاتی ہے۔ اس فون کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو موجود نہیں مگر یہ واضح ہے کہ اسے گلیکسی ایم سیریز کا حصہ بنایا جائے گا۔  قبل ازیں سیمسنگ  کا سب سے طاقتور بیٹری والے فون گلیکسی ایم۲۱؍ اور گلیکسی ایم۳۰؍ ایس تھے جن میں۶؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔ گلیکسی ایم سیریز کے فونز میں اکثر یہ کمپنی زیادہ طاقتور بیٹری دیتی ہے تاہم عموماً اس سیریز کے فونز ہندوستانی بازار تک محدود رہتے ہیں۔ اس سے قبل مارچ میں گلیکسی ایم۲۱؍ متعارف کرایا گیا تھا۔ گلیکسی ایم۲۱؍ میں۶ء۴؍ انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا جس کے ساتھ کمپنی کا اپنا پروسیسر ایکسینوس۹۶۱۱؍ موجود ہے۔ یہ فون۴؍ سے۶؍ جی بی ریم اور۶۴؍ سے۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج سے لیس ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے۵۱۲؍ جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فون میں اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی۲ء۰؍ سے کیا۔ اسکی ایک خاص بات اس کی طاقتور بیٹری تھی جو۶؍ہزار  ایم اے ایچ  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK