کیپ ورڈی کے تجربہ کار گول کیپر ووزنہا نے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی غیرمعمولی کارکردگی سے فٹ بال شائقین کو حیران کر دیا۔
EPAPER
Updated: June 16, 2026, 9:05 PM IST | New York
کیپ ورڈی کے تجربہ کار گول کیپر ووزنہا نے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی غیرمعمولی کارکردگی سے فٹ بال شائقین کو حیران کر دیا۔
کیپ ورڈی کے تجربہ کار گول کیپر ووزنہا نے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی غیرمعمولی کارکردگی سے فٹ بال شائقین کو حیران کر دیا۔۴۰؍سالہ ووزنہا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ڈیبیو کرنے والے دوسرے معمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اسپین کے خلاف میچ میں شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے اور اپنی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ووزنہا اسپین کے حملہ آوروں کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہوئے اور میچ کے دوران سات خطرناک حملوں کو ناکام بنا کر حریف ٹیم کو گول کرنے سے روک دیا۔
Vozinha and Cabo Verde making history 🇨🇻#FIFAWorldCup pic.twitter.com/TIEc3lh2GO
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 15, 2026
ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اپنے پہلے ہی ورلڈ کپ میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ مغربی افریقی ملک کیپ ورڈی نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔اٹلانٹا کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسپین اور کیپ ورڈی کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس میں ووزنہا کی عمدہ گول کیپنگ فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے:فلسطین: محمود عباس نے صدارتی انتخابات کا اعلان کردیا
نیمار پانچویں بار والد بننے والے ہیں
برازیل کے اسٹار اسٹرائیکر نیمار اگرچہ ابھی ۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ میں اپنی شرکت کا انتظار کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے میدان سے باہر ایک خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ نیمار نے اپنی حاملہ شریکِ حیات برونا بیانکارڈی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی پانچویں بار والد بننے والے ہیں۔
جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک جینڈر ریویل تقریب کی ویڈیو شیئر کی، جس سے معلوم ہوا کہ وہ ایک بیٹی کی آمد کے منتظر ہیں۔نیمار اس وقت شمالی امریکہ میں موجود ہیں اور پنڈلی کی انجری کے باعث مراکش کے خلاف برازیل کے پہلے ورلڈ کپ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے، جو ۱۔۱؍گول سے برابر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: اسپین اوربلجیم سمیت بڑی ٹیموں کے چاروں میچ ڈرا
۳۴؍سالہ فارورڈ کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر برازیل ناک آؤٹ مرحلے تک بھی پہنچ جاتا ہے تو ان کی واپسی کے امکانات کم ہیں، کیونکہ مئی میں اپنے کلب سانتوس کے لیے کھیلتے ہوئے انہیں پنڈلی کی چوٹ لگی تھی۔ برازیل اپنا اگلا میچ ۱۹؍ جون کو ہیٹی کے خلاف کھیلے گا، جبکہ گروپ سی کے آخری میچ میں ۲۴؍ جون کو اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گا۔