Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویبھو سوریہ ونشی تنازع: سینئر سری لنکائی کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کیا

Updated: June 16, 2026, 9:01 PM IST | Colombo

ہندوستان کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی اور سری لنکا اے کے چند کھلاڑیوں کے درمیان پیر کے روز پیش آنے والے تنازع کے بعد نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

Vaibhav Suryavanshi.Photo:INN
ویبھوسوریہ ونشی۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستان کے  نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی اور سری لنکا اے کے چند کھلاڑیوں کے درمیان پیر کے روز پیش آنے والے تنازع کے بعد نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض سینئر سری لنکن کرکٹرز نے ذاتی طور پر سوریہ ونشی سے رابطہ کر کے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ سینئر کھلاڑی اگرچہ موجودہ سری لنکا اے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، تاہم آئی پی ایل کے دوران سوریہ ونشی کے ساتھ تعلق اور رابطے کی بنا پر انہوں نے نوجوان ہندوستانی کرکٹر کی حوصلہ افزائی کی۔ رپورٹس کے مطابق سری لنکن ڈریسنگ روم میں بھی اس معاملے پر گفتگو ہوئی اور کئی کھلاڑیوں نے ہندوستانی ٹیم سے معذرت کی ضرورت پر زور دیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ باضابطہ معافی مانگی گئی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: اسپین اوربلجیم سمیت بڑی ٹیموں کے چاروں میچ ڈرا


ذرائع کے مطابق سری لنکن کھلاڑی وشین ہالمباگے پہلے میچ سے ہی سوریہ ونشی کو مسلسل طعنے اور جملے بازی کا نشانہ بنا رہے تھے۔  ۹؍جون کو کھیلے گئے پہلے میچ میں بھی انہوں نے ہندوستانی اوپنر کو اشتعال دلانے کی کوشش کی تھی اور پیر کے روز دوسرے میچ میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا۔ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سپر اوور میں بیٹنگ کے لیے آنے والے سوریہ ونشی کو ہالمباگے نے مبینہ طور پر کہا’’گھر واپس جاؤ، یہ آئی پی ایل نہیں ہے‘‘ یا اسی نوعیت کے الفاظ استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھئے:فلسطین: محمود عباس نے صدارتی انتخابات کا اعلان کردیا


سپر اوور کے اختتام پر ہالمباگے مبینہ طور پر سوریہ ونشی اور ہندوستانی بلے باز سورینش شیڈگے کی طرف بڑھ آئے، جس پر سوریہ ونشی نے بھی ردعمل دیا۔ بعد ازاں سری لنکن وکٹ کیپر نیروشن ڈکویلا نے مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو مزید بگڑنے سے روک دیا۔ یہ واقعہ ہندوستان اور سری لنکا اے کے درمیان جاری سہ فریقی سیریز میں خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK