Inquilab Logo

بڑا ہدف مقرر کریں اورچھوٹی چھوٹی کوششوں سے اسے حاصل کریں

Updated: February 20, 2020, 9:45 AM IST | Amol Sharma

اس تکنیک کو زندگی کا ہر مقصد حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے،اس تکنیک کی وجہ سے آپ زندگی کا کوئی بھی بڑے سے بڑا ہدف حاصل کرسکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو نہ ڈر اور نہ ہی کاہلی کا احساس ہوگا،دھیرے دھیرے کام کی مقدار بڑھانے سے آپ کا کام آسانی سے ہوجاتا ہے

 بڑا ہدف مقرر کریں اورچھوٹی چھوٹی کوششوں سے اسے حاصل کریں ۔ تصویر : آئی این این
بڑا ہدف مقرر کریں اورچھوٹی چھوٹی کوششوں سے اسے حاصل کریں ۔ تصویر : آئی این این

 اس دنیا میں ہر انسان کا زندگی میں  ایک  مقصد ضرور ہوتاہے۔اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے سبھی لوگ اپنے اپنے طریقے سے کوشش کرتے رہتے ہیں۔اور وہ مقصد ہوتا ہے کامیابی حاصل کرنا۔یہ الگ بات ہے کہ کامیابی کا معنی ہر انسان کے نزیک مختلف ہوتا ہے۔کوئی اپنے کریئر میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے تو کوئی بہت زیادہ دولت مند بننا چاہتا ہے۔کوئی بہت زیادہ طاقت کا متمنی ہوتا ہے تو کوئی پڑھائی کے معاملے میں بہت زیادہ آگے رہنا چاہتا ہے۔ کچھ بھی ہو لیکن لوگ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ بھی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ کیلئے ذیل میں چند مشورے پیش کئے جارہے ہیں۔سندیپ مہیشوری کہتے ہیں کہ ہر انسان کو بڑے سے بڑا ہدف مقرر کرنا چاہئے۔ اتنا بڑا کہ آپ نے جس کے تعلق سے محض سوچا ہو۔ ایسا کرنے سے آپ کا ذہن بڑی کامیابی کیلئے تیار ہوجاتا ہے۔
بڑے ہدف کی راہ میں آنے والے مسائل
 یہ کام اتنا آسان بھی نہیں ہے کیوں کہ بڑا ہدف طے کرنے کے بعد  کچھ مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 ۱)بڑا ہدف طے کرنے کے بعد لوگوں کو ڈر لگنے لگتا ہے کہ کیا ہم اتنے بڑے مقصد کو حاصل کر بھی سکیں گے۔
 ۲)بڑا ہدف طے کرنے کے بعد لوگوں کو کاہلی گھیر لیتی ہےکیوں کہ انہیں یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ اسے حاصل کرنے کیلئے انہیں سخت محنت کرنا پڑے گی اور اس میں وقت بھی بہت لگے گا۔
 ان سبھی مسائل کا سامنے کرنے کے بعد زیادہ تر لوگ اپنے ہدف کو چھوٹا کردیتے ہیں۔ اگرکچھ لوگ ہمت کرنے کے بعد اپنے ہدف کیلئے کام شروع بھی کرتے ہیں تو کچھ وقت کے بعد ڈر اور کاہلی کے سبب وہ اس ہدف کو چھوڑ دیتے ہیں۔
 دراصل ہوتا یہ ہے کہ ہم لوگ بڑا ہدف بناتو لیتے ہیں لیکن ہمارا ذہن اتنے بڑے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے تیار نہیں ہوپاتا اور بار بار ہمیں ڈر اور کاہلی کے ذریعہ اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ وہ اس کیلئے تیار نہیں ہے۔اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو یہ ذیل میں دیئے گئے مشوروں پر عمل کر کے آپ اس پر قابو پاسکتے ہیں۔
بڑا ہدف حاصل کرنے کی تکنیک
 بڑے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے یہ جو مسائل بتائے گئے ہیںکیا انہیں حل کیا جاسکتاہے؟ 
 جی ہاں انہیں بھی حل کیا جاسکتا ہے کیوں کہ ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ضرور ہوتا ہے۔اس کا سب سے اہم حل یہ ہے کہ بڑا ہدف بنانے کے بعد اسے چھوٹی چھوٹی کوششوں کے ذریعہ حاصل کرنا چاہئے۔ابتداء میں آپ کی کوششیں بہت چھوٹی ہونا چاہئے۔ بعد میںوقت کے ساتھ آپ اپنی ان کوششوں کو بڑا کرسکتے ہیں۔ آپ نے یہ ضرور سنا ہوگا کہ کچھ نہ کرنے سے چھوٹی سی کوشش کرنا زیادہ اچھا ہوتا ہے۔بس اسی بات پر عمل کرتے ہوئے آپ کو آگے بڑھنا چاہئے۔مثال کے طور پر ایک صحت مند زندگی کیلئے آپ کو روزانہ ۳۰؍منٹ تک ورزش کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔ تو ہوگا یہ کہ آپ کے دل میں یہ ڈر پیدا ہوگا کہ روز ۳۰؍منٹ تک ورزش میں کیسے کرسکوں گا/سکوں گی۔آپ کو یہ سوچ سوچ ہی کاہلی گھیر لے گی۔
 لیکن اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے آپ کو اس کی شروعات بہت چھوٹےپیمانے پر کرنا چاہئے۔آپ روز صبح یا شام کو محض ایک منٹ تک ورزش کرسکتے ہیں۔ کچھ دنوں میں جب آپ کو لگنے لگے کہ ذہن روز ایک منٹ ورزش کیلئے تیار ہوگیا ہےتو آپ اس کیلئے۳؍منٹ کا وقت طے کرسکتے ہیں۔
 اس طرح اب آپ روز ۳؍منٹ تک ورزش کیلئے تیار ہوجائیں گےاور دھیرے دھیرے آپ اس وقت کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔اس طرح ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ روز ۳۰؍منٹ تک ورزش کرسکیں گے اور آپ کو عادت بھی ہوجائے گی۔ساتھ ہی اس عمل کے دوران نہ تو آپ کو کبھی ڈر کا سامنا کرنا ہوگا اور نہ ہی کاہلی کاسامنا کرنا ہوگا اور آپ کا ذہن اس کیلئے ہمیشہ کیلئے تیار ہوجائے گا۔
اس تکنیک کا استعمال کہاں کریں
 اب دیکھتے ہیں کہ اس تکنیک کا استعمال ہم کس چیز میں کرسکتے ہیں۔
اگر آپ ایک طالب علم ہیں تو اپنے ٹائم ٹیبل پر عمل درآمد کیلئے تکنیک استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر آپ ایک مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کررہے ہیں تو اپنے سلیبس کو پورا کرنے کیلئے اس تکنیک کا استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر آپ ایک صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور آپ کو اگر مارننگ واک یا ایوننگ واک پر جانا ہے یا آپ ورزش کرنا چاہتےہیں تو اس تکنیک کا استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر آپ ایک پرفیکٹ ڈیلی روٹین حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے اس سے اچھی کوئی تکنیک نہیں ہوسکتی۔
اگر آپ کے بہت سے کام التواء میں پڑے ہیں اور اا پو انہیں زیادہ ہونے کی وجہ سے پورا نہیں کرپارہے ہیں تو آپ اس تکنیک کا استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر اپنے بزنس کو بڑھانا چاہتے ہیں یااس میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس تکنیک کی مدد لے سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ صبح جلدی اٹھنا چاہتے ہیں یا پیسہ بچانا چاہتے ہیں تو آپ اس تکنیک کا استعمال کرسکتے ہیں۔
 آپ کوئی بھی ہدف مقرر کرسکتے ہیں۔ یہاں ہدف آپ کا ہوگا، کامیابی آپ کی ہوگی، بس اسے حاصل کرنے کیلئے آپ کو یہاں دی گئی تکنیک کااستعمال کرنا ہوگا۔اگر آپ اسے استعمال کریں گے تو کامیابی ضرور آپ کے قدم چومے گی۔
اس تکنیک کا استعمال کرنے کے فائدے
 آئیے دیکھتے ہیں کہ اس تکنیک کو استعمال کرنے سے کیا فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
اس کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے بڑے ہدف کو بغیر کسی ڈر اور کاہلی کے پورا کرسکتے ہیں۔
اس تکنیک کا استعمال کرنے کے بعد آپ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ آپ کی ہمت اور حوصلہ بہت بلند ہوجائے گا۔
 اس تکنیک کا استعمال کرنے کے بعد آپ کے اندر ہدف کو حاصل کرنے کی آپ کی خواہش مزید بڑھ جائے گی۔
اس تکنیک کا استعمال کرنے کے بعد آپ کی کامیابی کی شرح میں اضافہ ہوگا اورکامیابی آپ کے قدم چومنے لگے گی۔
اس تکنیک کو اپنانے کے بعد آپ کے اندر مثبت توانائی بڑھنے لگے گی اور ساتھ ہی آپ کی خوشی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگا۔
 دوستوں پھر دیر کس بات کی ہے، آج ہی سےاور ابھی سے اس تکنیک کا استعمال شروع کردیں۔ آ کا ہدف چاہے کچھ بھی ہو لیکن کامیابی ملنا شروع ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK