Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہد کپور کے ڈسپلن نے میرے انٹرپرینیور شپ کے سفر کو متاثر کیا ہے: میرا راجپوت

Updated: August 28, 2025, 9:52 PM IST | Mumbai

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے کہا کہ شاہد کپور کے کام اور ڈسپلن نے ایتھلیٹ فریک کی بنیاد ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ایتھلیٹ فریک کے ذریعے شاہد کپور اور میرا راجپوت نے اپنے انٹرپرینیور شپ کےسفر کی شروعات کی ہے۔

Shahid Kapoor with Mira Rajput. Photo: INN
شاہد کپور میرا راجپوت کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے اپنے لائف اسٹائل برانڈ ایتھلیٹ فریک سے اپنے پیشہ وارانہ سفر کا آغاز کیا ہے۔ شاہد کپور،جو اپنی فٹنس اور صحت مندانہ طرز زندگی کیلئے مشہور ہیں، نے سلیکٹ سٹی واک مال، ساکیت،نئی دہلی میں اپنے برانڈکے پہلے شو روم کا افتتاح کیا ہے۔ میرا راجپوت نے اپنے پیشہ وارانہ سفرپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’فٹنس اور صحت ہماری زندگی کا لازمی حصہ ہے۔ صرف فٹنس نہیں بلکہ ہمارے جذبے نے ہمیں اس پروجیکٹ سے جوڑے رکھا ہے۔‘‘ انہوں نے شاہد کپور کے ڈسپلن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد کپور کے کام اور فٹنس کے تئیں ڈسپلن نے ہمیں اس پروجیکٹ کی شروعات کرنے کی ترغیب دی ہے۔‘‘ میرا راجپوت نے یہ بھی قبول کیا کہ ان کی گھریلو اور پیشہ وارانہ زندگی میں توازن نے بھی اس بزنس کی شروعات میں اہم کردار نبھایا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ٹام ہالینڈ کی ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر جیکی چین ہوں گے

میرا راجپوت نے مزید کہا کہ ’’شاہد کپور کے رقص کے جذبے اور کام اور فٹنس کے تئیں ان کا ڈسپلن اس پروجیکٹ سے جڑا ہے۔‘‘ میرا نے اپنی بہن نور وادھوانی کی بھی تعریف کی جنہوں نے ۲۰۲۱ء میں شاہد کپور کے ساتھ اس برانڈ کی بنیاد رکھی تھی۔ میرا نے مزید کہا کہ ’’ہم ایک دوسرے کی بھی اتنی ہی تعریف کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ میرے لئے بہترین تجربہ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’ ’پتی پتنی اور وہ ۲‘‘:سیٹ پر فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان مارپیٹ

میرا راجپوت نے انٹرپرینیور شپ کا اپنا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے انٹرپرینیور شپ کی شروعات اس بھروسے سے ہوئی تھی جو لوگوں کو مجھ پر اور میرے وژن میں ہے۔ یہ میرے لئے بہترین تجربہ ہے کیونکہ میرے کاروبار کی توجہ کا مرکز صارفین ہیں اسی لئے اس کام میں لطف محسوس ہوتا ہے۔ میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں سے جڑنا چاہتی تھی۔ میرا فلسفہ ہمیشہ سے ’’اثر پیدا‘‘ کرنا رہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ پر مبنی فلم ”دی وائس آف ہند رجب“ میں بریڈ پٹ، جوکین فینکس بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر شامل

میرا راجپوت نے نشاندہی کی کہ اس برانڈ کے لانچ کا اہم مقصد بین الاقوامی طرز پر بنائے گئے لباس کو ہندوستانی صارفین کیلئے قابل رسائی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس برانڈ کو ہندوستان لانے کا فیصلہ شعوری تھا۔ ہم اس برانڈ کے ذریعے ہندوستانی صارفین کو معیاری اور قابل رسائی ملبوسات فراہم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پہلے لوگوں کو یہ مصنوعات خریدنے کیلئے بیرون ممالک کا سفرکرنا پڑتا تھا۔ ہم ہندوستانی بازاروں کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہماری پوری توجہ صارفین کو بہترین ملبوسات فراہم کرنا ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK