Updated: August 28, 2025, 9:47 PM IST
| Mumbai
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں فلم ’’پتی پتنی اور وہ ۲‘‘ کے سیٹ پر مقامی افراد اور فلم کے عملے کے درمیان کسی بات پر تنازع کے بعد مارپیٹ ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں دوسرے وائرل ویڈیو میں سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کو کار میں بیٹھے ہوئے کسی بات پر بحث کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ ’’پتی پتنی اور وہ ۲‘‘ ۲۰۱۹ء کی فلم ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کلیدی کردار نبھائیں گے۔
فلم ’’پتی پتنی اور وہ ۲‘‘کی شوٹنگ پریاگ راج (سابقہ نام الہ آباد) میں جاری ہے۔ اس درمیان ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں مقامی افراد کو ایک تنازع کے بعد فلم کے عملے کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فلمسازوں نے اب تک ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن وائرل ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسرے ویڈیو میں ایک کار میں سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کو کسی بات پر بحث کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو مقامی افراد فلم کے عملے کے پاس آئے ہیں جو کار کے ایک منظر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
بعد ازیں عملے اور مقامی افراد کے درمیان کسی بات پر تنازع ہوا جس پر انہوں نے فلم کے عملے کے ساتھ مارپیٹ کی۔ چند ویڈیوز میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ جس شخص کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہے وہ فلم کے ہدایتکار ہیں۔ چند مقامی افراد نے حالات پر قابو کرنےکی کوشش کررہے ہیں جبکہ دیگر ان کے ساتھ مارپیٹ کرنے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’دی ڈیول ویئرس پراڈا ۲‘ سیٹ پر اینی ہیتھوے کا سینڈل ٹوٹ گیا، سیڑھیوں سے گرگئیں
سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کی ویڈیو
دوسرے وائرل ویڈیو میں آیوشمان کھرانہ اورسارہ علی خان کو کسی بات پر بحث کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سارہ علی خان آیوشمان کھرانہ کواپنی بات سمجھانے کیلئےہاتھوں کا اشارہ کر رہے ہیں۔ کلپ کے اختتام میں سارہ علی خان فلم کے سیٹ سےو اپس جارہی ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق یہ فلم کا ایک منظر ہے جبکہ آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان حقیقت میں نہیں لڑ رہےہیں۔

’’پتی پتنی اوروہ ۲‘‘
’’پتی پتنی اور وہ ۲‘‘، ۲۰۱۹ء کی فلم ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں کارتک آرین، بھومی پیڈنیکر، اننیا پانڈے اور دیگر نے کلیدی کردار نبھایا تھا جبکہ فلم کے سیکوئل میں آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔