اتراکھنڈ جوڈیشیل سروس امتحان میں پانچواں رینک حاصل کرنے والی شریا سنگھ جنہوں نے پہلی ہی کوشش میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
EPAPER
Updated: November 25, 2026, 4:11 PM IST | INN / Agency | Mumbai
اتراکھنڈ جوڈیشیل سروس امتحان میں پانچواں رینک حاصل کرنے والی شریا سنگھ جنہوں نے پہلی ہی کوشش میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
اتر پردیش کے بنارس کی رہنے والی شریا سنگھ نے اتراکھنڈ جوڈیشل سروس امتحان(پی سی ایس -جے) میں پورے صوبے میں پانچویں رینک حاصل کی ہے۔ انہوں نے پہلے ہی کوشش میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مینز امتحان کے دن انہیں تیز بخار تھا، اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور امتحان میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق شریا سنگھ نے الٰہ آباد یونیورسٹی سے بی اے ایل ایل بی اور بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی ہے۔ فی الحال وہ بی ایچ یو کے شعبہ قانون میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں اور ٹیچنگ اسسٹنٹ کے طور پر طلبہ کو پڑھا بھی رہی ہیں۔ شریا کی کامیابی کے پیچھے کئی چیلنجز بھی رہے ہیں۔ مینز امتحان دینے کے لیے جس دن انہیں ٹرین سے روانہ ہونا تھا، اسی دن انہیں تیز بخار ہوگیا۔ طبیعت خراب ہونے کے باوجود انہوں نے امتحان چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اتراکھنڈ پہنچ کر امتحان دیا۔ اس امتحان میں انہوں نے پانچویں رینک حاصل کی۔ ان کی اس کامیابی سے اہل خانہ اور بنارس میں خوشی کا ماحول ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو نےمس یونیورس ۲۰۲۶ ءکا خطاب جیت لیا
اتراکھنڈ پی سی ایس-جے امتحان میں جنرل زمرے کیلئے صرف ۴؍ نشستیں تھیں۔ ایسے میں شریا درخواست دینے کے معاملے میں تذبذب کا شکار تھیں۔ تاہم، والد کی حوصلہ افزائی کے بعد انہوں نے امتحان میں شرکت کا فیصلہ کیا۔اس سے پہلے وہ راجستھان جوڈیشل سروس امتحان کے انٹرویو تک پہنچی تھیں، لیکن آخری مرحلے میں ان کا انتخاب نہیں ہوسکا تھا۔ اسی طرح اتر پردیش جوڈیشل سروس امتحان میں بھی انہوں نے انٹرویو تک کا سفر طے کیا تھا۔شریا کی ابتدائی تعلیم وارانسی کے اسی علاقے میں واقع امپیریل پبلک اسکول سے ہوئی۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ تک کی تعلیم وہیں سے مکمل کی۔ اس کے بعد الٰہ آباد یونیورسٹی سے پانچ سالہ بی اے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔۲۰۲۰ء میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے مسابقتی امتحانات کی تیاری شروع کردی۔ ۲۰۲۱ءمیں بی ایچ یو سے ایل ایل ایم کیا۔ اسی دوران انہوں نے نیٹ-جے آر ایف امتحان بھی کوالیفائی کیا۔ فی الحال وہ بی ایچ یو کے شعبہ قانون سے پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔شریا نے جوڈیشل سروس امتحان کی تیاری انگریزی میڈیم سے کی۔ اس کے لیے انہوں نے پریاگ راج کے ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ سے رہنمائی حاصل کی۔ان کی تیاری میں باقاعدگی سے مطالعہ اور ٹائم ٹیبل کا اہم کردار رہا۔ مسابقتی امتحانات میں ناکامی کے باوجود انہوں نے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ اتر پردیش اور راجستھان جوڈیشل سروس امتحانات میں کامیابی نہ ملنے کے بعد بالآخر اتراکھنڈ پی سی ایس-جے امتحان میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔شریا وارانسی کے بڑی پٹیا، بجردیہا علاقے کی رہنے والی ہیں۔ ان کے تایا ویریندر پرتاپ سنگھ ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ہیں۔ ان کے والد ڈاکٹر رویندر پرتاپ سنگھ ریٹائرڈ آیورویدک میڈیکل آفیسر ہیں، جبکہ والدہ مایا سنگھ رام چندر مشن کی زونل اور سینٹر کوآرڈینیٹر ہیں۔ان کے بڑے بھائی ششانک سنگھ جمی پال ٹاٹا گروپ میں منیجر ہیں، جبکہ دوسرے بھائی میانک سنگھ لکھنؤ کے ایل پی سی پی ایس میں شعبۂ قانون کے سربراہ ہیں۔