انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ(آئی او سی ایل)نے مختلف عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ دسویں، آئی ٹی آئی، بارہویں، گریجویشن یا ڈپلوما کی ڈگری رکھنے والے ایسے نوجوان جو ملازمت کی تلاش میں ہیں، اس بھرتی کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 25, 2026, 3:59 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ(آئی او سی ایل)نے مختلف عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ دسویں، آئی ٹی آئی، بارہویں، گریجویشن یا ڈپلوما کی ڈگری رکھنے والے ایسے نوجوان جو ملازمت کی تلاش میں ہیں، اس بھرتی کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ(آئی او سی ایل)نے مختلف عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ دسویں، آئی ٹی آئی، بارہویں، گریجویشن یا ڈپلوما کی ڈگری رکھنے والے ایسے نوجوان جو ملازمت کی تلاش میں ہیں، اس بھرتی کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ فارم انڈین آئل کی سرکاری ویب سائٹ iocl.com پر جاکر آن لائن بھرا جاسکتا ہے۔ درخواست دینے کے لئے ’ NAPS ‘یا’ NATS ‘ پورٹل پر رجسٹریشن لازمی ہے۔درخواست فارم فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ۱۲؍ دسمبر۲۰۲۶ء شام ۵؍ بجے تک مقرر کی گئی ہے۔
بھرتی کے لئے تعلیمی قابلیت اور دیگر شرائط
اس بھرتی میں شامل ہونے کے لیے امیدواروں کے پاس متعلقہ عہدے کے مطابق دسویں کے ساتھ آئی ٹی آئی، بارہویں، بی اے، بی ایس سی، بی کام یا متعلقہ شعبے میں ڈپلوما یا ڈگری ہونا ضروری ہے۔اس کے علاوہ امیدوار کی کم از کم عمر۱۸؍ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر۲۴؍سال ہونی چاہیے۔ ریزرو زمرے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو حکومتی ضابطوں کے مطابق عمر کی بالائی حد میں رعایت دی جائے گی۔امیدواروں کی عمر کا حساب۳۰؍ نومبر۲۰۲۶ء کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ محفوظ زمروں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو عمر کی بالائی حد میں مقررہ چھوٹ حاصل ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’میری تعلیم کے مراحل میں اسکالرشپ اور فیلوشپ نے اہم کردار ادا کیا‘‘
درخواست دینے کا طریقہ
اس بھرتی کیلئے درخواست دینے سے پہلے امیدواروں کو درج ذیل پورٹلز پر جاکر اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔
**ٹریڈ اپرنٹس (ڈیٹا انٹری آپریٹر):** NAPS پورٹل پر رجسٹریشن کریں۔ویب سائٹ:
https://apprenticeshipindia.gov.in
ٹیکنیشن اپرنٹس (ڈپلومہ): NATS پورٹل پر رجسٹریشن کریں۔
https://nats.education.gov.in/student_register.php
گریجویٹ اپرنٹس:’این اے ٹی ایس‘پورٹل پر رجسٹریشن کریں۔
https://nats.education.gov.in/student_register.php
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد امیدوار اس لنک پر جاکر درخواست فارم پُر کریں اور تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرکے فارم جمع کردیں۔
آن لائن درخواست فارم:
یہاں کلک کرکے درخواست دیں
https://forms.cloud.microsoft/r/5nNkU44Cuc
بغیر امتحان اور انٹرویو کے ہوگا انتخاب
اس بھرتی کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کا انتخاب بغیر کسی تحریری امتحان اور انٹرویو کے کیا جائے گا۔امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر شارٹ لسٹنگ کی جائے گی اور منتخب امیدواروں کو دستاویزات کی تصدیق (Document Verification) کے لیے بلایا جائے گا۔ اس مرحلے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو خالی عہدوں پر تقرری دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: رپورٹ:۷۱؍فیصد بزنس اسکولوں کے نصاب میں اے آئی
ایکزم بینک میں مینجمنٹ ٹرینی اور منیجر بھرتی
ایکزم بینک (Exim Bank) نے مینجمنٹ ٹرینی اور منیجر کے عہدوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ درخواست کا عمل۲۷؍نومبرسے شروع ہوگا اور ۱۱؍دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس بھرتی کے ذریعے مجموعی طور پر۱۲۷؍ امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ مینجمنٹ ٹرینی کیلئے ۹۰؍ اور منیجر کیلئے۳۰؍ عہدے مختص کیے گئے ہیں۔ان عہدوں کیلئے درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ ادارے سے گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن کی ڈگری ہونا ضروری ہے۔امیدواروں کی کم از کم عمر۲۱؍ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر۲۸؍ سال مقرر کی گئی ہے۔
ویب سائٹ: https://www.eximbankindia.in/careers
جی اے آئی ایل میں تجربہ کار لاء پروفیشنل کیلئے موقع
ملک کی معروف سرکاری کمپنیوں میں شامل گیل (جی اےآئی ایل) نے اپنے قانونی شعبے میں بھرتی کا اعلان کیا ہے۔اس بھرتی کے تحت کمپنی نے چیف جنرل منیجر (لاء) کے عہدہ کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ منتخب امیدوار کو ماہانہ۲ء۸۰؍ لاکھ روپے تک کی تنخواہ مل سکتی ہے۔ تاہم، کمپنی نے اس عہدے کیلئے طویل پیشہ ورانہ تجربے اور کچھ مخصوص تعلیمی قابلیت کی شرائط رکھی ہیں۔ ایسے افراد جو ایل ایل بی یا ایل ایل ایم کے بعدتقریباً۲۵؍سالہ پریکٹس کا تجربہ رکھتے ہیں ان کے لئے کریئر کاایک اچھا موقع ثابت ہوسکتا ہے۔گیل کی ویب سائٹ’www.gailonline.com‘ پرکریئرز سیکشن میں اس نوٹس کو دیکھیں:GAIL/OPEN/LAW/2/2026