Inquilab Logo

کچھ نئے اور اہم کورسیز جو بارہویں کے بعد کئے جاسکتے ہیں

Updated: February 01, 2024, 10:59 AM IST | Mumbai

ممبئی اورمہاراشٹر کے کئی کالجز میں گزشتہ ۳؍ سے چار برسوں میں کئی نئے کورسیز شروع کیے گئے ہیں ۔ ا ن کی معلومات حاصل کرنا اور ان نئے کورسیز کی طرف جانا ضروری ہے ۔

Education
تعلیم

ممبئی اورمہاراشٹر کے کئی کالجز میں گزشتہ ۳؍ سے چار برسوں میں کئی نئے کورسیز شروع کیے گئے ہیں ۔ ا ن کی معلومات حاصل کرنا اور ان نئے کورسیز کی طرف جانا ضروری ہے ۔ چند اہم اداروں میں سے جن کا تعلق ممبئی یونیورسٹی سے تھا ان کالجز کی آپس میں نئے یونیورسٹیز سے تعلق ہوا ہے کچھ اداروں کو یونیورسٹی سے رہ کر آٹو نامس اسٹیٹس ملا ہے ۔ 
ڈاکٹر ہومی بھا بھا اسٹیٹ یونیورسٹی : ( ڈاکٹر ایچ بی ایس یو )  :یہ   مہاراشٹر کی پہلی کلسٹر یونیورسٹی ہے۔ ڈاکٹر ایچ بی ایس یونیورسٹی ممبئی کے چار سب سے پرانے اور باوقار سرکاری کالجوں پر مشتمل ہے، جن میں ’انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، ایلفنسٹن کالج،  سڈنہم کالج  اور سیکنڈری ٹریننگ کالج‘ ہے۔  
حیدرآباد (سندھ ) نیشنل کالجیٹ بورڈ: HSNC یونیورسٹی:  یہ بھی ایک کلسٹریونیورسٹی ہے،اس یونیورسٹیز کے زیرِ نگرانی تین اہم کالجز ہیں :ایچ آر کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، چرچ گیٹ، ممبئی بطور لیڈ کالج ، کشن چند چیلارام کالج، چرچ گیٹ۔ ، ممبئی،  بمبئی ٹیچرز ٹریننگ کالج، قلابہ، ممبئی  ان کو شامل رکھا گیا ہے ۔  
 اسی طرح ممبئی کے مشہور کالج ایس آئی ای ایس  سائن کو آٹو نامس کالج کا درجہ ملا ہے ۔ اسی طرح سینٹ زیوئیرس کالج ، ٹا ٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل سائنس ، کے جےسومایہ کالجز کو آٹا نامس اسٹیٹس حاصل ہے ، اس طرح  ممبئی کا مشہور ادارہ این آئی ایم ایس ایک ڈیمڈ یونیورسٹی کا اسٹیٹس ملا ہو اہے  اس لیے ان  تمام کالجز میں کئی بہترین نئے کورسیس شروع کیے گئے ہیں ۔ 
این آئی ایم ایس کالج کے انڈر گریجویٹ لیول کے سائنس  کورسیز: nبی ایس سی اپلائیڈ سائیکو لوجی،بارہویں کسی بھی اسٹریم سے n بی ایس سی انیمیشن ، وی ایف ایکس ۔ بارہویں کسی بھی اسٹریم سے n بی ایس سی ٹیک کا سمیٹیکو لوجی  اینڈ پرفیومری ۔ بارہویں سائنس n انٹیگریٹیڈ ایم ایس سی ان بایو میڈیکل سائنس ۔ بارہویں سائنس بایولوجی کے ساتھ 
این آئی ایم ایس کالج کے انڈر گریجویٹ لیول کےکامرس اسٹریم کے کورسیز:n بی بی اے n بی کام آنرس n بی ایس سی فائنانس
 این آئی ایم ایس کالج کے انڈر گریجویٹ لیول کےآرٹس  اسٹریم کے کورسیز:n بی ایس سی اکنامکسn بی اے لبرل آرٹس n بی بی اے برانڈنگ اینڈ ایڈ ورٹا ئزنگ
n بی بی اے ہاسپٹلیٹی آپریشنس اینڈ مینجمنٹ 
 این آئی ایم ایس کالج کے انڈر گریجویٹ لیول کے 
میتھمیٹکل سائنس  اسٹریم کے کورسیز:n بی ایس سی میتھمیٹکل کمپوٹنگ n بی ایس سی آنرس میتھمیٹکل سائنس n بی ایس سی اپلائیڈ اسٹیٹسٹکس اینڈ انالیٹکس 
n بی ایس سی ڈاٹا سائنس nبی ایس سی آنرس آرٹی فیشیل انٹیلیجینس۔ ان کورسیز کی تفصیلات اور اس یونیورسٹیز کے مزید کورسیز کی معلومات کیلئے ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
www.nmims.edu 
ان سارے کورسیز کو محنت سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں انڈسٹری ٹریننگ ، کارپوریٹ ٹریننگ ، انڈسٹری قربت اور اسکے متعلق حقیقی پہچان اور رابطے کی وجہ سے کئی طلبہ نئے زمانے کے چیلنجز سے نہ صرف واقفیت حاصل کررہے ہیں بلکہ ملازمت اور روزگار حاصل کرنے میں سبقت لے جارہے ہیں۔اس یونیورسٹی کو ڈیمڈ اسٹیٹس ملا ہے ہر کورس کیلئے  اہلیتی معیار اور انٹرنس کی تفصیلات ویب سائٹ سے دیکھیں۔
کے سی کالج :  اس کالج میں  ریگولر کورسیز کے علاوہ کچھ نئے کورسیز اس طر ح کے ہیں ۔n بی اے ان فلم ٹی وی اینڈ نیو میڈیا n بی ووک اسپورٹس اینڈ انٹر ٹینمینٹ 
n بی ووک ان ویب ٹیکنالوجی n بی ایس سی ڈیٹا سائنس اینڈ بزنس انالیٹکس ، اسی طرح کئی کورسیزانڈر گریجویٹ اور ماسٹرس لیول پرموجود ہیں ۔ 
 www.kccollege.edu.in 
ایس آئی ای ایس کالج  : n بی ایس سی پیکجنگ ٹیکنالوجی 
n بی ایس سی انوائرونمینٹل سائنس 
n بی ایس سی ان ڈاٹا سائنس 
www.siesascs.edu.in 
رام نرنجن جھنجھن والا کالج  گھاٹ کوپر :nبی ووک ان رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ n بی ووک فائنانشیل مارکیٹ اینڈ سروسیز۔ www.rjcollege.edu.in
رام نرائن روئیا کالج ممبئی:n بی ووک ان گرین ہاؤس مینجمنٹ n بی ووک ان فارما انالیٹکل سائنس n بی ووک ان ٹورزم ٹراویل مینجمنٹ 
www.ruiacollege.edu 
ٹا ٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس :n بی ووک کورس ان دائے لیسس ٹیکنا لوجی n بی ووک کورس ان  اسپورٹس فزیکل ایجوکیشن ، فٹنس اینڈ لیجر اسکلز n بی ووک کورس ان  رینیو ایبل انرجی n بی ووک کورس ان  میٖڈیا اینڈ انٹرٹینمینٹn بی ووک کورس ان  کیپٹل گڈس 
www.sve.tiss.edu 
 منفردکریئر کے متلاشی طلبہ اپنےلئے کسی بھی کورس یا کالج کا انتخاب سے قبل اس کریئر کی مکمل معلومات لیں، تفصیل سے اپنے پسند کے شعبہ کا مطالعہ کریں۔ صرف کسی کے بولنے یا کسی جگہ اشتہار دیکھ کر کورس کا انتخاب نہ کریں۔  لہٰذا والدین اور طلبہ  اس موضوع پر اپنے گھر میں دو سے چار مرتبہ میٹنگ کر لیں تاکہ مناسب فیصلہ کیا جاسکے اور ڈراپ آؤٹ سے بچا جا سکے۔ n

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK