Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارش کے موسم میں کپڑے جلد سکھانے کی چند تدابیر

Updated: July 10, 2025, 1:02 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

بارش کے موسم میں کپڑے جلدی سوکھتے نہیں ہیں۔ گھر کے اندر گیلے پھیلانے سے عجیب سی بو آتی ہے۔ ان مسائل کا ہر خاتونِ خانہ سامنا کرتی ہے۔

Wet clothes should be washed separately. Photo: INN
گیلے کپڑوں کو علاحدہ علاحدہ سکھانا چاہئے۔ تصویر: آئی این این

بارش کے موسم میں کپڑے جلدی سوکھتے نہیں ہیں۔ گھر کے اندر گیلے پھیلانے سے عجیب سی بو آتی ہے۔ ان مسائل کا ہر خاتونِ خانہ سامنا کرتی ہے۔ ان سے بچنے کیلئے یہاں چند طریقے بتائے جا رہے ہیں:
گیلے کپڑوں سے بو آنے کی وجوہات
٭ضرورت سے کم ڈٹرجنٹ کا استعمال کرنا۔
٭کپڑوں کو دیر تک ڈٹرجنٹ میں بھگو کر رکھنا۔
٭کپڑے پھیلانے والی جگہ پر نمی کا زیادہ ہونا۔
٭کپڑوں کا پوری طرح نہ سوکھنا۔
٭سوکھنے والی جگہ پر وینٹی لیشن کی کمی ہونا۔
٭گیلے کپڑوں کو اکٹھے لٹکا دینا۔
٭کپڑوں کو استری کئے بغیر الماری میں رکھنا۔
کپڑے دھوتے وقت اِن باتوں کا خیال رکھیں
 کپڑے نیم گرم پانی سے دھوئیں۔
 کپڑوں کو سفید سرکہ یا بیکنگ سوڈا کے محلول سے دھوئیں تاکہ بو نہ آئے۔
 دھلنے کے بعد کپڑوں کو تھوڑی دیر ’سافٹنر‘ میں ڈبو کر رکھیں۔
کپڑے اس طرح سکھائیں
 کپڑے سکھاتے وقت گھر کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں۔
 جس کمرے میں آپ کپڑے سکھاتی ہیں، وہاں پنکھا چلا دیں۔ پنکھے کی ہوا کپڑوں سے نمی اڑانے میں مدد کرے گی۔
 کپڑوں کو ایک ساتھ ڈھیر کرکے لٹکانے کے بجائے، انہیں علاحدہ علاحدہ پھیلا کر لٹکائیں۔
 کپڑوں کو وقفے وقفے سے پلٹتے رہیں تاکہ وہ جلد سوکھ جائیں۔
 کپڑوں کو رسّی یا اسٹینڈ پر پھیلانے سے پہلے واشنگ مشین میں کپڑے سکھا لیں تاکہ ان کا پورا پانی نکل جائے اور وہ جلد سوکھ جائیں۔
کپڑے الماری میں اس طرح رکھیں
 کپڑے پوری طرح سوکھنے کے بعد ہی انہیں الماری میں رکھیں۔
 بیکنگ سوڈا، چار کول یا سلیکا جیل الماری میں رکھیں تاکہ وہ اپنے اندر نمی جذب کرلے۔
کپڑوں میں خوشبو آئے اس کیلئے کپڑے دھونے کے پانی میں لونڈر یا ٹی ٹری آئل شامل کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK