Inquilab Logo Happiest Places to Work

کم عمر سے بچوں کو کھانے کے آداب سکھائیں

Updated: December 23, 2020, 2:42 PM IST | Inquilab Desk

اکثر چھوٹے بچے کھانے کی میز یا دسترخوان پر کھانا بکھیرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بیشتر والدین بچوں کی نادانی سمجھ کر اسے نظرانداز کر دیتے ہیں مگر کم عمر سے انہیں کھانے کے آداب سکھائے جائیں کیونکہ بچپن میں سکھائی ہوئی عادتیں پختہ ہو جاتی ہیں

Parents
ٹیبل مین رس سکھانے کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کو شروعات سے چیزیں سمجھائیں

آپ بچوں کے ساتھ گھر پر کھانا کھا رہے ہوں، کسی پارٹی میں ہوں یا دوستوں کے ساتھ ڈنر کر رہے ہوں، آپ کے بچوں کے لئے صحیح ٹیبل مینرس (میز کے آداب) جاننا ضروری ہیں۔ جب آپ اپنے بچے کو اچھے ٹیبل مینرس (میز کے آداب) سکھاتے ہیں تو آپ انہیں بہتر انسان بنانے کی کوشش کرتے ہیں جو انہیں ان کی آنے والی زندگی میں ہمیشہ کام آتا ہے۔ کھانے کی میز پر بچوں میں اچھے آداب سکھانے کا مطلب ہے کہ آپ کے بچے آنے والے برسوں میں اپنے اچھے میز کے آداب کیلئے جانے جائیں گے۔
کھانے کی ٹیبل پر ہاتھ اور چہرہ صاف کرکے آئیں
 اپنے بچوں کو سکھائیں کہ ہمیشہ کھانے کی میز پر آنے سے قبل انہیں اپنے ہاتھ اور منہ دھونے چاہئے۔ ٹیبل مینرس سکھانے کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کو شروعات سے چیزیں سمجھائیں۔ یہ نہ صرف اس کی شخصیت کے لئے احترام کا اظہار کرتا ہے جس نے کھانا بنایا ہے ساتھ ہی کھانے کی میز پر دوسرے لوگوں کو بھی یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ بچوں میں اچھے ٹیبل مینرس صحت کے اعتبار بھی فائدہ مند ہے۔
ٹیبل مینرس صرف کھانا کھانے
 تک ہی محدود نہ رہیں
 بچوں میں بچپن سے یہ عادت پروان چڑھائیں کہ وہ اپنے ساتھ دوسروں کے بارے میں بھی سوچیں۔ چاہے وہ اپنے گھر میں ہو یا کسی اور کے گھر میں۔ ان کو ہمیشہ اپنے بڑوں سے یہ پوچھنا چاہئے کہ کیا وہ کچھ مدد کرسکتے ہیں۔ اچھے ٹیبل مینرس میں صرف یہ نہیں آتا کہ وہ میز پر بیٹھ کر کیا کیا کرتے ہیں بلکہ کچن سے لے کر کھانا کھانے تک وہ آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ ٹیبل مینرس میں ضروری بات ہے کہ بچوں کو سکھائیں کہ وہ پوچھیں کہ کیا آپ کھانے کو تیار کرنے میں کچھ مدد کرسکتے ہیں۔
ٹیبل سجاتے وقت کھانے کی ترتیب یاد رکھیں
 جو بچے اپنے والدین کی مدد ٹیبل سجانے میں کرتے ہیں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ سبزی، روٹی یا دال ٹیبل/ دسترخوان پر کسی طرف رکھی جائے گی۔ بریڈ اور دودھ بائیں جانب اور دائیں جانب پانی۔ ٹیبل کی سیٹنگ ٹیبل مینرس کا سب سے ضروری حصہ ہے۔ جو بچے اپنے والدین کو ٹیبل کی سیٹنگ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ٹیبل/ دسترخوان پر کھانے کی چیز کہاں رکھی جائے گی۔
ٹیبل مینرس میں رومال پر بھی دھیان ہوتا ہے
 اپنے بچوں کو بتائیں کہ اگر وہ کسی اور کے گھر پر مدعو ہوتے ہیں تو میزبان کو فالو کریں۔ اگر میزبان نے نیپکن (رومال) اپنے پاؤں پر رکھا ہے تو بچے کو بھی یہی کرنا ہے۔ ساتھ ہی بچے کو پہلے سے بتائیں کہ نیپکن کیسے فولڈ کرنا ہے اور اسے کیسے اور کب ہٹانا ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں ٹیبل مینرس سکھاتے وقت اپنے بچوں کو بتائیں۔
کھانے سے پہلے ہر کسی کو پروسے 
جانے تک انتظام کریں
 اپنے بچے کو یہ بتائیں کہ جب تک سبھی بیٹھ نہیں جاتے تب تک کھانا شروع نہ کریں۔ کئی بار ہر کسی کو ٹیبل پر بیٹھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ ٹیبل مینرس سکھاتے ہوئے اپنے بچے کو ضرور بتائیں کہ جب تک سب ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا شروع نہیں کرتے تب تک بچے کو کھانا بدتمیزی ہوتی ہیں۔
منہ کھول کر کھانا چبانا ہے گندی بات
 بچوں کو ٹیبل مینرس سکھاتے ہوئے ہمیشہ ایک بات کا دھیان رکھیں کہ ان کو ٹیبل/ دسترخوان پر کیسا رویہ اختیار کرنا ہے۔ آپ وہ بھی سکھا رہے ہیں۔ بچے کو منہ بند کر کھانا چبانا سکھائیں اور جب منہ کھانے سے بھرا ہو تو کچھ نہ کہیں۔ ایسا کرنے سے بچہ کم عمر سے تمیز سیکھتا ہے۔
بہت سارا کھانا ایک ساتھ نہ کھائیں
 اپنے بچوں کو چھوٹے چھوٹے نوالے کھانا سکھائیں اور کبھی بھی اپنا کھانا منہ سے باہر نہ نکالیں، یہ بھی سکھائیں۔ ٹیبل مینرس کے لئے سب سے ضروری ہے کہ بچہ کیسے کھاتا ہے۔ بچے کو کھانے کے طریقے کے بارے میں بتائیں جیسے دھیرے دھیرے کھانا، کم کھانا، چھوٹے نوالے کھانا وغیرہ۔
جب کوئی اور بات کر رہا ہو 
تو درمیان میں نہ ٹوکیں
 بچوں کو بتائیں کہ اگر کھانے کی ٹیبل پر کوئی بات کر رہا ہے تو وہ درمیان میں نہ بولیں۔ رات کو کھانے کی میز پر آپس میں بات کرتے ہوئے بڑے لوگوں کے درمیان میں بچے کو بولنے کے بارے میں سمجھائیں۔ انہیں بتائیں کہ ٹیبل پر بات کرتے ہوئے انہیں اپنی باری کا انتظار کرنا چاہئے اور اپنی باری آنے پر ہی بولنا چاہئے۔ بچوں کو نیوز، ان کے دوستوں، اسکول کیسا تھا اور دیگر دلچسپ موضوع کے بارے میں بات کرنے کی عادت ڈلوائیں۔
آخر میں شکریہ ادا کریں
 اپنے بچوں کو کھانا کھانے کے بعد شکریہ ادا کرنا سکھائیں۔ انہیں بتائیں کہ ایسا کہنے سے کھانا بنانے والے کو اچھا محسوس ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK