Inquilab Logo Happiest Places to Work

بلغاریہ ۲۰۲۶ء میں یورو اپنانے کیلئے تیار، یورپی کمیشن کی تصدیق

Updated: June 04, 2025, 10:13 PM IST | Brussels

یورپی کمیشن نے بدھ کو اپنے کنورجنس رپورٹ ۲۰۲۵ء میں اعلان کیا کہ بلغاریہ یکم جنوری۲۰۲۶ء سے یورو کو اپنانے کیلئے تیار ہے کیونکہ اس نے تمام ضروری شرائط پوری کر لی ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

یورپی کمیشن نے بدھ کو اپنے کنورجنس رپورٹ ۲۰۲۵ء میں اعلان کیا کہ بلغاریہ یکم جنوری۲۰۲۶ء سے یورو کو اپنانے کیلئے تیار ہے کیونکہ اس نے تمام ضروری شرائط پوری کر لی ہیں۔ یہ رپورٹ بلغاریہ کے حکام کی درخواست پر تیار کی گئی تھی اور اس میں تصدیق کی گئی کہ ملک نے یورو کو اپنانے کیلئے درکار چار نام نہاد کنورجنس معیارات پورے کر لئے ہیں اور اس کی قانون سازی یورپی یونین کے قواعد سے ہم آہنگ ہے۔ کمیشن نے کہا: ’’یہ بلغاریہ کے یورو اپنانے کے سفر میں ایک اہم اور تاریخی قدم ہے۔ ‘‘ مزید کہا گیا کہ ملک کی معیشت یورو زون میں انضمام کیلئے کافی حد تک تیار ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: ارب پتیوں کی دولت میں یومیہ ۱۳۷؍ ملین ڈالر کا اضافہ، ملک میں عدم مساوات مزید گہری: رپورٹ

یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈئر لاین نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا:’’آج بلغاریہ اپنی کرنسی کے طور پر یورو اپنانے کے ایک قدم قریب آ گیا ہے۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا:’’یورو کی بدولت بلغاریہ کی معیشت مزید مضبوط ہو گی، یورو زون کے شراکت داروں سے تجارت بڑھے گی، غیر ملکی سرمایہ کاری، مالی وسائل تک رسائی، معیاری ملازمتیں اور حقیقی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔ ‘‘یورو زون کا ۲۱؍ واں رکن بننے کیلئے بلغاریہ کو یورپی یونین کونسل کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔ کمیشن کی رپورٹ کے ساتھ یورپی مرکزی بینک کی ایک متوازی جائزہ رپورٹ بھی شائع کی گئی۔ بتا دیں کہ بلغاریہ نے فروری ۲۰۲۵ءمیں کنورجنس رپورٹ کیلئے باضابطہ درخواست جمع کروائی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK