سنگاپور کے صدر تھرمن شنموگرتنم نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی موسیقار اے آر رحمان کے مقامی موسیقاروں کے ساتھ جاری تعاون کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے ثقافتی منظرنامے میں ایک بامعنی شراکت قرار دیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 04, 2025, 10:12 PM IST | Singapore
سنگاپور کے صدر تھرمن شنموگرتنم نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی موسیقار اے آر رحمان کے مقامی موسیقاروں کے ساتھ جاری تعاون کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے ثقافتی منظرنامے میں ایک بامعنی شراکت قرار دیا ہے۔
سنگاپور کے صدر تھرمن شنموگرتنم نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی موسیقار اے آر رحمان کے مقامی موسیقاروں کے ساتھ جاری تعاون کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے ثقافتی منظرنامے میں ایک بامعنی شراکت قرار دیا ہے۔ ۲؍ جون کو شیئر کی گئی ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں، تھرمن نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح اے آر رحمان نے برسوں کے دوران سنگاپور کے مقامی فنکاروں کو اُبھارا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: "راج نیتی" کو ۱۵؍ سال مکمل، پرکاش جھا نے کہا "سیکوئل پر کام جاری ہے"
تھرمن نے کئی سنگاپورین فنکاروں کا ذکر کیا جنہوں نے مشہور موسیقار کے ساتھ کام کیا جن میں ریپر-سانگ رائٹر جوڑی لیڈی کاش اور کرِسی، گلوکار شابیر، اور ریپر یُنگ راجا شامل ہیں۔ خاص طور پر، رحمان کی۲۰۱۴ء کی فلم’’ہائی وے‘‘ میں شامل نغمہ ’’وانا میش اپ؟‘‘ لیڈی کاش اور کرِسی کے ساتھ تعاون کا نتیجہ تھا۔ صدر نے ایک ذاتی پہلو بھی شیئر کیا جس میں رحمان کے سنگاپور سے ابتدائی تعلق کا ذکر تھا۔ ۱۹۸۰ء کی دہائی میں موسیقار نے پہلی بار بین الاقوامی سفر کیا اور اسی وقت سنگاپور آئے تھے جہاں انہوں نے اپنے میوزک آلات مشہور مقامی دکانوں سوی لی اور سٹی میوزک سے خریدے تھے۔ تھرمن نے مزید کہا:’’یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہ دونوں مقامی میوزک اسٹورز آج بھی کامیابی سے چل رہے ہیں۔ ‘‘
It was an honour meeting President @Tharman_S. My company, @ARRimmersive, looks forward to collaborating more with Singaporean artists on cutting-edge creative projects that push the boundaries of art and technology.
— A.R.Rahman (@arrahman) June 3, 2025
Grateful for the love at the Le Musk premiere.
🔗… pic.twitter.com/hX7vLnII9v
تھرمن نے موسیقی کے اس عظیم فنکار کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر بھی پوسٹ کیں، جو حال ہی میں سنگاپور میں اپنی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ’’لے مُسک‘ کے پریمیئر کیلئے موجود تھے یہ۳۷؍ منٹ کی ورچوئل ریالیٹی فلم ہے جو خوشبو، موسیقی اور امیجری کو یکجا کرتی ہے۔ یہ فلم گولڈن ولیج سنٹیک سٹی میں ۱۲؍ اگست تک دکھائی جا رہی ہے، جس میں ناظرین خاص انڈے کی شکل کی کرسیاں استعمال کرتے ہیں، وی آر ہیڈسیٹس پہنتے ہیں اور فلم کے اہم لمحات پر خوشبوؤں کا تجربہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اے آر رحمان کا سنگاپور کے ساتھ رشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے ملک میں متعدد بار پرفارم کیا ہے، جن میں ۲۰۰۵ء میں سنگاپور انڈور اسٹیڈیم، ۲۰۱۱ءمیں مرینا بے سینڈز، ۲۰۱۴ءمیں گارڈنز بائے دی بے، اور حال ہی میں اگست۲۰۲۴ء میں نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ کنسرٹ شامل ہیں۔