Inquilab Logo Happiest Places to Work

"راج نیتی" کو ۱۵؍ سال مکمل، پرکاش جھا نے کہا "سیکوئل پر کام جاری ہے"

Updated: June 04, 2025, 9:16 PM IST | Mumbai

پرکاش جھا نے اپنی فلم "راج نیتی" کو ۱۵؍ سال مکمل ہونے پر اس کے سیکوئل کہ تصدیق کی- انہوں نے کہا کہ فلم کے سیکوئل پر کام جاری ہے لیکن کاسٹ اور پلاٹ کے تعلق سے ابھی کچھ طے نہیں-

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پرکاش جھا کی سیاسی ڈراما فلم "راج نیتی" کو آج ۱۵؍ سال مکمل ہوگئے ہیں- اس موقع پر انہوں نے فلم کے سیکوئل کی تصدیق کی ہے- انہوں نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ "راج نیتی" کے سیکوئل پر کام جاری ہے- انہوں نے کہا کہ "راج نیتی کی یاترا تو انورت ہے، چلتی رہتی ہے- "راج نیتی" کے سیکوئل پر کام کرنے کا ہمیشہ سے میرا منصوبہ تھا- کاسٹنگ اور شوٹنگ کے تعلق سے ابھی کچھ طے نہیں ہے- فی الحال میں اس پر کام کر رہا ہوں-" 

یہ بھی پڑھئے: جنید کو اداکاری سیکھنے سے منع کیا تھا: عامر خان

"راج نیتی" کے مضبوط پلاٹ اور بہترین اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا اور آج بھی اس فلم کو اتنے ہی تجسس سے دیکھا جاتا ہے- سوشل میڈیا پر "راج نیتی" کے سیکوئل کے اعلان کے بعد چہ میگوئیاں جاری ہیں اور مداح فلم کے پلاٹ اور کاسٹ کے تعلق سے تجسس میں ہیں- پرکاش جھا نے رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی اداکاری میں بنی فلم کے متعلق کہا کہ "ہم نے جس جس سے رابطہ کیا انہیں فلم کے کردار چیلنج سے بھرپور لگے- لوگوں نے کہا کہ یہ ایک کامیاب فلم تھی-" رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے علاوہ اجے دیوگن، نصیر الدین شاہ، ارجن رامپال اور منوج باچپائی نے بھی فلم میں اہم کردار نبھائے تھے- 

پرکاش جھا نے بتایا کہ فلم کے پری پروڈکشن میں ایک سال کا عرصہ درکار ہوا تھا اور ہجوم کے ایک منظر کیلئے ۸؍ ہزار افراد کو کاسٹ کرنا مشکل کام تھا-" یاد رہے کہ "راج نیتی" نے اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس پر ۱۴۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا- 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK