Inquilab Logo Happiest Places to Work

چناب پل: دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کا ۶؍ جون کو افتتاح

Updated: June 04, 2025, 10:13 PM IST | Sri Nagar

کشمیر میں چناب پل جو دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے ،کا افتتاح ۶؍ جون کو عمل میں آئے گا، پہلگام حملے کے بعد کشمیر میں بحال ہوتے حالات کے درمیان یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر بنے دنیا کے سب بلند ریلوے پل کا افتتاح صرف تین دن میں، وزیراعظم نریندر مودی  کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ اس کے علاوہ اسی دن کٹرا سے سری نگر تک چلنے والی نئی وندے بھارت ایکسپریس کو بھی ہری جھنڈی دکھائی جائے گی۔ یہ ترقی اس وقت ہو رہی ہے جب کشمیر پہلگام کے المناک دہشت گرد حملے سے بحال ہو رہا ہے۔ چناب ریلوے پل دریا سے  ۳۵۹؍ میٹر کی بلندی پر واقع ہے، جو ایفل ٹاور سے ۳۵؍ میٹر اونچا اور دہلی کے قطب مینار سے تقریباً پانچ گنا بلند ہے۔ ایک اعشاریہ ۳۱؍ کلومیٹر لمبے اس پل کو تعمیر کرنے میں ۲۸۶۶۰؍ میگا ٹن اسٹیل استعمال ہوا ہے، اور اب یہ سرکاری طور پر دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: تتکال ٹکٹ فراڈ: انڈین ریلوےنے سافٹ ویئر میں خامیوں کو تلاش کر لیا

یہ پل ادھمپور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک کا حصہ ہے، جسے مکمل ہونے میں دو دہائیاں لگیں اور اسے ہندوستانی ریلوے کی تاریخ میں سب سے مشکل سول انجینئرنگ کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ یہ پل ۲۶۶کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں، صفر سے نیچے درجہ حرارت اور شدید زلزلوں کو برداشت کرنے کیلئے ترتیب دیا  گیا ہے۔ اس پل کو افکونس انفراسٹرکچر (انڈیا)، وی ایس ایل انڈیا اور جنوبی کوریا کی الٹرا کنسٹرکشن کے اتحاد نے تعمیر کیا ہے، جبکہ اس کا ڈیزائن کینیڈا کی کمپنی ڈبلیو ایس پی نے تیار کیا ہے۔ یہ پل اتنا مضبوط ہے کہ اگر اس کا ایک بھی پایہ خراب ہو جائے تو بھی یہ کام کرتا رہے گا۔کشمیر وادی کو براہ راست ریل سے جوڑنے کا خواب ۱۹۷۰ءکی دہائی سے چلا آ رہا ہے۔ اب کئی دہائیوں کی تاخیر کے بعد، یہ آخرکار حقیقت بننے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK