Inquilab Logo

ٹیکنو کا کم قیمت والا وائر لیس ایئر بڈ زلانچ

Updated: July 28, 2020, 11:00 AM IST | Agency

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے اپنے پہلے ٹرو وائرلیس ایئر بڈز ’Hipods H2‘  کو لانچ کردیا ہے۔ یہ بجٹ سیگمنٹ میں پیش کیا گیا ہے  جو کئی جدید فیچر سے لیس ہے۔

Techno
ٹیکنو

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے  اپنے پہلے ٹرو وائرلیس ایئر بڈز ’Hipods H2‘  کو لانچ کردیا ہے۔ یہ بجٹ سیگمنٹ میں پیش کیا گیا ہے  جو کئی جدید فیچر سے لیس ہے۔ اتنا ہی نہیں اس میں انوائرمنٹ نوائز کینلیشن فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹیکنو ہائی پوڈس ایچ ۲؍ کی قیمت ۱۹۹۹؍روپے ہے ۔ یہ ایئر بڈز  سیاہ اور سفید رنگ کے دو متبادل میں دستیاب ہوں گے۔ ایئر بڈز کی فروخت ۲۷؍ جولائی سے شروع ہوچکی ہے ۔ اس میں ٹچ کی سہولت ملتی ہے جس سے صارف کالنگ اور میوزک کنٹرول کرسکتے ہیں۔ بہتر ساؤنڈ کیلئے اس میں ایڈوانسڈ آڈیو کوڈنگ (اے اے سی) ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں یہ واٹر ریزسٹنٹ بھی ہے ۔ یہ ایئر بڈز ۴۵؍ایم اے ایچ کی بیٹری سے لیس ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مکمل چارج ہونے پر یہ ۶؍گھنٹے تک چلتے ہیں۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK