• Sat, 19 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان: ویلڈنگ کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ،۳؍افراد جھلس گئے

Updated: September 19, 2026, 11:02 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

کلیان مشرق میں واقع ویلڈنگ کی ایک دکان میں گیس سلنڈر سے گیس کے اخراج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے آسمان کو چھو لیا اور قریبی املاک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Several vehicles were also damaged by the fire. Photo: INN
آگ لگنے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تصویر: آئی این این

کلیان مشرق میں واقع ویلڈنگ کی ایک دکان میں گیس سلنڈر سے گیس کے اخراج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے آسمان کو چھو لیا اور قریبی املاک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دلخراش واقعہ میں ۳؍ راہگیر شدید جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ باہر کھڑی متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ علی الصباح ہونے اور دکان بند ہونے کے باعث ایک بڑا جانی المیہ رونما ہونے سے ٹل گیا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ای ٹی پیپر لیک کی تحقیقات مکمل، ۳؍ہزار ۴۷۲؍ صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل

تفصیلات کے مطابق چکی ناکہ سے متصل شاستری نگر علاقے میں واقع ایک ویلڈنگ اور گیراج کی مشترکہ دکان میں صبح تقریباً ۴؍ بجے سلنڈر سے اچانک گیس کا اخراج شروع ہوا اور آگ لگ گئی۔گیس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لمحوں میں آگ نے دکان کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ اس وقت دکان میں کوئی ملازم موجود نہیں تھا تاہم دھماکے دار آواز اور شعلے دیکھ کر علاقے کے کچھ لوگ مدد اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لئےدوڑے جو بدقسمتی سے اچانک بھڑکنے والی لپٹوں کی زد میں آ گئے۔آگ میں جھلسنے والے تینوں افراد کی شناخت نریندر گائیکواڑ، محبوب شیخ اور وشال واسنے کے طور پر کی گئی ہے۔نریندر گائیکواڑ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں فوری طور پر کلوا کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ محبوب شیخ اور  وشال واسنے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اجتماعی زیادتی کیس میں سنسنی خیز موڑ۔ متاثرہ کی جان کو خطرہ پرتحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

آتشزدگی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ باہر کھڑی گاڑیاں بھی زد میں آ گئیں اور ایک آٹو رکشا مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ آٹو رکشا کے علاوہ ۳؍ موٹر سائیکلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے چیف نامدیو چودھری فائر عملے اور گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور سخت جدوجہد کے بعد شعلوں پر قابو پا کر آگ کومزید پھیلنے سے روکا۔ پولیس اور متعلقہ حکام دھماکہ اور آگ لگنے کی تفتیش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK