حال ہی میں ہندوستان میں الیکٹرانک گاڑیوں کے کاروبار میں قدم رکھنے والی ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے ملک میں اپنا پہلا انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 21, 2026, 6:17 PM IST | Mumbai
حال ہی میں ہندوستان میں الیکٹرانک گاڑیوں کے کاروبار میں قدم رکھنے والی ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے ملک میں اپنا پہلا انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حال ہی میں ہندوستان میں الیکٹرانک گاڑیوں کے کاروبار میں قدم رکھنے والی ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے ملک میں اپنا پہلا انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی یہ امریکی کمپنی ملک کے ۸؍بڑے شہروں میںسیلز انٹرن کے لئے ’ انٹرن شپ‘ بھرتی کرنے جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایکسٹرن شپ بمقابلہ انٹرن شپ :دونوں میں فرق کیا ہے؟
منی کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے ہندوستان میں سیلز انٹرن کیلئے ہائرنگ شروع کر دی ہے۔ ۸؍ شہروں کے اپنے مراکز کے لئے ٹیسلا انٹرن کا انتخاب کرے گی۔ ان۸؍ شہروں میں دہلی، ممبئی، گُڑگاؤں، حیدرآباد، چنئی، بنگلور، پونے اور احمد آباد شامل ہیں۔ خاص طور پر کالج طلبہ کو انٹرن شپ کے لیے ہائر کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹیسلا کا ہندوستان میں پہلا انٹرن شپ پروگرام ہے۔ جسے کالج طلبہ کیلئے شاندار موقع کہا جا رہا ہے۔اس کے ذریعے ٹیسلا اس انٹرن شپ پروگرام کے تحت اپنا ریٹیل اور مینوفیکچرنگ روڈ میپ تیار کر رہی ہے۔ اس انٹرن شپ رول کے تحت کالج طلبہ کو سیلز انٹرن کے طور پر کام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: اَگنی ویروں کی مستقل ملازمت کیلئےشرائط میں تبدیلی
انٹرن شپ کے دوران کالج طلبہ کو ٹیسلا سیلز ٹیم کے فرنٹ لائن کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ یہ فرنٹ لائن گاڑیاں فروخت کرتی ہے اور کسٹمر کے تجربے کو بھی شکل دیتی ہے۔ ٹیسلا کی طرف سے جاری انٹرن شپ رول ڈسکرپشن کے مطابق، منتخب انٹرن کو ٹیسلا شو روم میں آنے والے گاہکوں کو ابتدا ہی سے سپورٹ کریں گے، انہیں برانڈ، اس کی گاڑیوں اور دنیا کو سسٹینیبل انرجی کی طرف لے جانے کے بڑے مشن کو سمجھنے میں مدد کریں گے۔ انٹرن شپ کے دوران کالج طلبہ کو سیلز ٹرینی کے طور پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ اس دوران سیلز ٹرینی کسٹمرز سے جڑیں گے، کسٹمر پروفائل بنائیں گے، ٹیسلا پروڈکٹس اور سروسز کے بارے میں بتائیں گے اور ٹیسٹ ڈرائیو شیڈول کرنے میں مدد کریں گے۔ انٹرنز کو ٹیسلا کے آپریشنل اور کسٹمر سروس اسٹینڈرڈز پر عمل کرنا ہوگا۔اس انٹرن شپ کے متعلق ایکس(ٹویٹر) پر ’ٹیسلا کلب انڈیا‘نامی ہینڈل سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔