Inquilab Logo

یوپی ایس سی امیدواروں کیلئے اے آئی تکنیک سے ٹیسٹ

Updated: May 11, 2020, 12:27 PM IST | Agency

آئی آئی ٹی کے سابق طلبہ نے آرٹی فیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک ایک اسٹارٹ اَپ شروع کیا ہے جو پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کے امتحان میں شامل ہونے والے طلبہ کو کووِڈ۱۹؍ لاک ڈاؤن کے دوران تیاری کرنے میں مدد کرسکتاہے

UPSC - Pic : INN
یو پی ایس سی ۔ تصویر : آئی این این

آئی آئی ٹی کے سابق طلبہ نے آرٹی فیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک ایک اسٹارٹ اَپ شروع کیا ہے جو پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کے امتحان میں شامل ہونے والے طلبہ کو کووِڈ۱۹؍ لاک ڈاؤن کے دوران تیاری کرنے میں مدد کرسکتاہے۔ اس کے تحت مختلف سوالیہ پرچے’www.excelonacademy.com‘ پر دستیاب ہے ۔ا س کے تحت ہر امیدوار مختلف مضامین میں اپنی کمزوری کا پتہ لگاسکتا ہے۔ ’ایکس آن اکیڈمی‘ کے معاون بانی ٹی ادے کمار نے کہا ہے کہ یوپی ایس سی پرلمنری امتحان کی تیاری کیلئے ۱۲؍ سے ۱۵؍ مہینے کے وقت میں آخری کچھ ہفتے کافی اہم ہوتے ہیں۔ ایسے میں اے آئی پر مبنی سوالیہ پرچے کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس سے طلبہ کو اپنی کمزوریوں، خامیوں سے واقف ہونے میں آسانی ہوگی۔ ادے کمار آئی آئی ٹی مدراس  سے فارغ ہیں اور انہوں نے ایم کمار راجو کے ساتھ مل کر اس اسٹارٹ اَپ کو  قائم کیا ہے۔ معلوم ہوکہ یوپی ایس سی نے ۳۱؍مئی کو منعقد ہونیوالے سول سروس پرلمنری ایگزام کو ملتوی کردیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیںکیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK