Inquilab Logo

نوجوان انجینئر نے میٹا ورس میں لائبریری کے قیام کیلئے ۳؍ کروڑ روپے جمع کئے

Updated: January 03, 2023, 12:58 PM IST | New Delhi

یاسین عمار،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم ۲۲؍ سالہ سافٹ ویئر انجینئر ہیں اور جامعہ ای سیل میں یو پی آئی کو کرپٹو سے جوڑنے کی فائن ٹیک اسٹارٹ اپ ’سوپے‘ کے فاؤنڈربھی ہیں۔

Yasin Amar; Photo: INN
یاسین عمار;تصویر:آئی این این

    یاسین عمار،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم ۲۲؍ سالہ سافٹ ویئر انجینئر ہیں اور جامعہ ای سیل میں یو پی آئی کو کرپٹو سے جوڑنے کی فائن ٹیک اسٹارٹ اپ ’سوپے‘ کے فاؤنڈربھی ہیں۔انہوں نے ۱۸۳۸ءمیں متعارف ہونے والے مورس کوڈ میں جو کہ ڈیش اور نقطوں پر مشتمل ایک کمیو نی کیشن میڈیم ہے ’دی سالٹیڈ‘ نام کی کتاب لکھی ہے۔ واضح ہوکہ ٹیلی گراف کے ایک بنیاد گزار سموئل مورس کے نام پر ہی مورس کوڈ نام رکھا گیا ہے۔ یاسین عمارکے ۳؍ کروڑروپے(تین سو ساٹھ ہزار پاؤنڈ)جمع کرنے کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔انہوں نے کتاب لکھی اور اپنے احباب اور کلائنٹس کو سرمایہ لگانے کے لئے کہا اور ۳۰۰؍ کتابیں چھاپیں اور پھر اس کی چھپائی روک دی۔بعد میں ان کے پاس ’اینجل انویسٹر‘ کا فون آیا کہ اسے سالٹیڈ کتاب پسند آئی اور وہ اس میں سرمایہ لگانا چاہتاہے۔سرمایہ کار کو اس کتاب کے متعلق ان کے دوست اور پرنٹ ہاؤس کے مالک سے معلوم ہوا جو سالٹیڈ بک کو اپنے مطبع کا نمونہ بتا کر استعمال کرتا تھا۔بک سالٹیڈ کو دنیا کی مشہور ترین لائبریریوں جیسے کہ ماسچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، اسٹینفورڈ یونیورسٹی،آکسفورڈ یونیورسٹی، کورنیل یونیورسٹی، الیگزینڈریا یونیورسٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور آئی آئی ٹی دہلی میں رکھا گیا ہے۔ یاسین نے ۲۰۲۰ء میں کورونا بحران کے دور ان ’کرپٹوگریفی‘ سے اپنے لگاؤ کی وجہ سے یہ کتاب مورس کوڈ میں لکھی تھی۔یاسین قارئین اور مصنفین کے درمیان بلاک چین کی صلاحیت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔وہ میٹاورس لائبریری، پبلشنگ ہاؤس اور ڈیجیٹل آرکائیوز کو ملاکر ایک پلیٹ فارم تیار کررہے ہیں۔اس سے مصنفین اور قارئین کے لیے اپنی کتابوں کی بہتر قیمت وصول کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہوجائے گا۔ لوگوں کو کبھی بھی چوری یا سرقے کا ڈر نہیں ستائے گا۔کوئی حصہ ضائع نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے خراب کیا جاسکتاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK