اِن دنوں شادیوں کا سیزن ہے۔ عام طور پر شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے شوخ رنگ پسند کئے جاتے ہیں۔ اگر آپ Sober رنگ آزمانا کر منفرد نظر آنا چاہتی ہیں تو یہ آئیوری اور گولڈن کامبی نیشن والا لُک ری کرئیٹ کرسکتی ہیں۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 4:56 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
اِن دنوں شادیوں کا سیزن ہے۔ عام طور پر شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے شوخ رنگ پسند کئے جاتے ہیں۔ اگر آپ Sober رنگ آزمانا کر منفرد نظر آنا چاہتی ہیں تو یہ آئیوری اور گولڈن کامبی نیشن والا لُک ری کرئیٹ کرسکتی ہیں۔
اِن دنوں شادیوں کا سیزن ہے۔ عام طور پر شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے شوخ رنگ پسند کئے جاتے ہیں۔ اگر آپ Sober رنگ آزمانا کر منفرد نظر آنا چاہتی ہیں تو یہ آئیوری اور گولڈن کامبی نیشن والا لُک ری کرئیٹ کرسکتی ہیں۔ نوعمر لڑکیوں کیلئے یہ لُک پرفیکٹ ہے۔ یہ کامبی نیشن آپ کو Royal اور Elegant لُک دے گا۔
لباس: Ivory یا Off-white رنگ کے لباس کا فیبرک Silk Chanderi ہے اس لئے اس کا Fall اچھا لگ رہا ہے۔ چونکہ یہ فیبرک نرم ہوتا ہے اس لئے ہلکا پھلکا بھی محسوس ہوتا ہے۔ قمیص اسٹریٹ ہے جبکہ اس کے ساتھ Wide pants پہنی گئی ہیں۔ قمیص اور پینٹ پر سنہرے رنگ سے زردوزی، سیکوین اور تھریڈ سے کام کیا گیا ہے جس سے لباس کی دلکشی بڑھ گئی ہے۔ میریج ہال کی روشنی میں یہ کام نکھر کر آئے گا۔ گلے پر لال رنگ کی پائپنگ لگی ہوئی جو آئیوری اور سنہرے رنگ کے درمیان ابھر کر نظر آرہی ہے۔
دوپٹہ: Sheer Ivory Organza دوپٹہ مجموی لباس کا ہیرو ہے جس پر نازک سنہری سیکوین لائنیں بنی ہوئی ہیں۔ دوپٹہ کے اطراف میں زری کی بارڈر لگی ہوئی ہے جس کے ساتھ لال رنگ کی پائپنگ ہے جو مجموعی لُک کے ساتھ بہت اچھی لگ رہی ہے۔
جیولری: آئیوری اور گولڈن کامبی نیشن والا لباس ہے اسلئے اسی سے ملتی جلتی رنگ کی چاند بالیاں پہنی گئی ہیں جو شادی بیاہ کی تقریبات کا خاص حصہ ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہاتھ میں سنہرے رنگ کی پتلی بینگلز جبکہ دوسرے ہاتھ میں ہرا پتھر جڑا ہوا سنہرا بریسلیٹ پہنا گیا ہے جو شاندار لگ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: یہ چھ غذائیں جگر کی صحت کے لئے مفید ثابت ہوں گی
میک اَپ: Soft dewy میک اَپ کیا گیا ہے جس میں آنکھوں کو براؤن رنگ سے ابھارا گیا ہے اور باریک آئی لائنر کی مدد سے آنکھوں کی دلکشی بڑھائی گئی ہے۔ سافٹ بلش کیا گیا ہے جبکہ نیوڈ پنک لپ اسٹک کی مدد سے لُک مکمل کیا گیا ہے۔ لباس میں سنہرا رنگ شامل ہونے کی وجہ سے میک اَپ کو کم شائنی رکھا گیا ہے جو پورے لُک کو بیلنس کر رہا ہے۔
ہیئر اسٹائل: درمیان کی مانگ نکال کر Sleek Low Bun بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے چہرہ اور جیولری ابھر کر نظر آرہے ہیں۔ جوڑے میں گجرا لگایا گیا ہے جس سے مجموعی حسن دوبالا ہوگیا ہے۔
جوتیاں: Ivory-white mojari پہنی گئی ہیں جو آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ مجموعی لُک کی خوبصورتی بڑھا رہی ہیں۔ جوتیوں پر کیا گیا کام لباس سے میچ کر رہا ہے۔
ہمارا مشورہ: شادی بیاہ کی تقریب کے لئے یہ لُک پرفیکٹ ہے۔ چونکہ لباس کا رنگ آئیوری اور گولڈن ہے اس لئے لال پائپنگ اور بریسلیٹ میں لگے ہرے پتھر جیسے گہرے رنگ شامل کرکے اس کی جاذیت کو بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسی طرح آپ آئیوری اور گولڈن کامبی نیشن والی پوٹلی کا اضافہ کرسکتی ہیں، اس سے آپ کو Desi Vibe ملے گی۔ لال پھولوں والا کڑا پہن کر آپ کو Aesthetic لُک ملے گا اور محفل میں منفرد نظر آئیں گی۔