صحت بخش غذائیں جگر کی حفاظت میں مدد کرتی ہیں اور اس کے افعال کو بہتر بناتی ہیں۔ آج اس کالم میں نیوٹرینس اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ۶؍ غذاؤں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو جگر کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 4:48 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
صحت بخش غذائیں جگر کی حفاظت میں مدد کرتی ہیں اور اس کے افعال کو بہتر بناتی ہیں۔ آج اس کالم میں نیوٹرینس اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ۶؍ غذاؤں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو جگر کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔
صحت بخش غذائیں جگر کی حفاظت میں مدد کرتی ہیں اور اس کے افعال کو بہتر بناتی ہیں۔ آج اس کالم میں نیوٹرینس اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ۶؍ غذاؤں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو جگر کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں:
(۱)آرٹی چوک:
اس پھل میں سینارین اور کلوروجینک ایسڈ ہوتا ہے جس میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہیں اور یہ جگر کے افعال کو بہتر بناتے ہیں۔
(۲)اخروٹ:
یہ اومیگا تھری، وٹامن ای اور پولی فینول سے بھرپور ہے جو جگر کے خلیوں کو آکسیڈیٹیو اسٹریس سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔
(۳)آملہ:
اس میں وٹامن سی اور پولی فینول وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: عورت کے اندر ایک پوری دُنیا، پوری کائنات ہوتی ہے
(۴)چقندر:
اس میں بیٹالینز اور بیٹین جیسے اجزاء ہوتے ہیں جو اینٹی آکسیڈینٹ سرگرمی کے علاوہ چربی کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
(۵)گرین ٹی:
اس میں موجود کیٹیچنز نامی اینٹی آکسیڈنٹ جگر کے خلیات کو آکسیڈیٹیو اسٹریس اور اس کے نقصان سے بچاتے ہیں۔
(۶)بروکلی اسپراؤٹس:
یہ گلوکورافین نامی اینٹی آکسیڈینٹ پر مشتمل ہے جو سلفورافین پیدا کرتا ہے اور جسم کے قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
خلاصہ:
ان غذاؤں کو خوراک میں شامل کریں، باقاعدگی سے ورزش کریں اور صحتمند وزن برقرار رکھیں۔ یہ غذائیں جگر کی صحت کو بہتر بناتی ہیں لیکن یہ جگر کا علاج یا لیور ڈیٹاکس نہیں کرتی ہیں۔
References: NIDDK, NCCIH and peer-reviewed scientific studies.