Inquilab Logo

ریلوے گڈ شیڈس ورکرس ویلفیئر سوسائٹی میں ہزاروں اسامیاں

Updated: May 09, 2023, 11:06 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

دس؍ ریجن میں جونیئر ٹائم کیپر،جونیئر اسسٹنٹ اورٹائم کیپر کی بھرتی ،دسویں ،بارہویں اور گریجویٹس کیلئےبہترین موقع ،تنخواہ ۳۰؍ سے ۴۰؍ہزارتک

photo;INN
تصویر :آئی این این

 پچھلے ۲۵؍ سال سے ز ائد عرصے سے اخبار ہذا کے اس کالم کے ذریعے ہمارے دسویں ،بارہویں کامیاب ، گریجویٹس ،پوسٹ گریجویٹس نیز ڈاکٹریٹ امیدواروںکو مرکزی وریاستی سرکارکے مختلف شعبوں، محکموں،وزارتوں،نیوی ،ایئر فورس ، نیم فوجی دستوں،  پولیس فورس ، سرکاری وپرائیویٹ بینکوں،ریلویز ، ایئرلائنز ، یو پی ایس سی ، ایس ایس سی ، ایم پی ایس سی کی معرفت ہونے والی تمام بھرتیوںنیز پبلک سیکٹرانڈرٹیکنگ کمپنیوںو پرائیویٹ سیکٹرکی بیشترملازمتوںکی مکمل تفصیلات سے اپ ڈیٹ کرتے رہے ہیں۔ہماری کوشش رہتی ہےکہ ہم ان ملازمتوںکی جانکاری قارئین تک پہنچائیںجس میںاسامیوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہوتی ہےاورملازمتیں محفوظ ہوتی ہیں۔اس ہفتے ہم دسویں ، بارہویں اور گریجویشن مکمل کرکے امیدواروں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئےان ملازمتوں کی تفصیلات پیش کررہے ہیںجنہیںحاصل کرنا قدرے آسان ہے ،شرط ہے کہ اس کیلئے دئیے ہوئےطریقے کے مطابق ہمارے نوجوان وقت پر درخواست دیں اور بھرتی کیلئے ہورہےکمپیوٹربیسڈ ٹیسٹ میں شریک ہوں۔ 
 انڈین ریلوے کے مال گودام  اور شیڈ میں کام کررہے مزدوروں کے بنیادی حقوق کی حفاظت  اور ان کی باوقار زندگی کیلئے ۲۰۰۱ء میںملٹی اسٹیٹ کو آپریٹیوسوسائٹیز ایکٹ کے تحت ریلوے گڈس شیڈ ورکرس ویلفیئرکو آپریٹیو سوسائٹی کی بنیاد ڈالی گئی تھی ۔ اس وقت ریلوے کے مال گودام ، ویئر ہاؤس میں کام کررہے مزدوروں کی سب سے بڑی سوسائٹی  ہےجو مزدوروںکے حقوق کے تحفظ  اور انہیںغربت سےاوپر ا ٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔مزدوروں کی صحت بہتر بنانےاور انہیں تعلیم سے آراستہ کرنے کا کام بھی ہورہا ہےاور ان کی اگلی نسل کی آبیاری بھی ہورہی ہے۔اس کو آپریٹیو سوسائٹی کی کوشش ہےکہ  ان کے ۷؍ لاکھ مزدوروں کو بھی اسی طرح سہولتیںدستیاب ہوں جس طرح ریلویز کے دیگرمزدوروں کو میسر ہیں۔ 
 اس وقت ریلوے گڈس شیڈورکرس ویلفیئرکو آپریٹیوسوسائٹی نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے جونیئرٹائم کیپر، جونیئر اسسٹنٹ  اورویلفیئر آفسیر س کی بھرتی کیلئےآن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔بھرتی کی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں۔دسویں ،بارہویں کامیاب اور گریجویشن کیلئے یہ بہترین موقع  ہےکہ وہ فوراً ہی آن لائن درخواست دیں۔ ملازمت کی مکمل تفصیلات  درج ذیل ہیں
موقع کیا ہے؟
ریلوےگڈس شیڈ ورکرس ویلفیئرکو آپریٹیوسوسائٹی کے ۱۰؍ ریجن  میں۳۱۹۰؍ اسامیوںکی بھرتی کیلئے ایمپلائمنٹ نوٹس نمبر: ۲۰۲۳/۰۴ ؍برائے ویلفیئرآفیسر ، جونیئراسسٹنٹ اور جونیئرٹائم کیپر۔
اسامیوں کی تفصیلات 
۱)جونیئر ٹائم کیپر(برائے دسویں کامیاب  امیدوار): ۱۶۷۶؍اسامیاں۔ ساتویں پے کمیشن کے مطابق لیول ۲؍ پر۲۸؍ ہزارروپے (ابتدائی تنخواہ)ماہانہ کے ساتھ ہورہی اس بھرتی کیلئے دسویںکامیاب  امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ 
۲)جونیئر اسسٹنٹ (برائے بارہویں کامیاب امیدوار ): ۱۹۰۸؍  اسامیاں۔ساتویں پے کمیشن کے مطابق لیول ۴؍ پر ۳۴؍ ہزارروپے (ابتدائی تنخواہ )ماہانہ  کے ساتھ ہورہی اس بھرتی کیلئے کسی بھی فیکلٹی  کے بارہویں کامیاب امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ 
۳)ویلفیئر آفیسر (برائے گریجویٹس):ساتویں پے کمیشن کے مطابق لیول ۶؍ پر۴۰؍ ہزارروپے (ابتدائی تنخواہ )ماہانہ کے ساتھ ہورہی اس بھرتی کیلئے کسی بھی فیکلٹی سےکےگریجویٹس درخواست دے سکتے ہیں۔ 
ریزرویشن :سرکاری ضابطےکے مطابق  ایس سی ،ایس ٹی ، ا وبی سی اور معذوروں کے علاوہ معاشی طورپر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس )کیلئے۱۰؍ فیصد نشستیں محفوظ ہیں۔ 
عمر کی اوپری حد:۱۸؍ تا ۳۴؍ سال ۔(یکم جولائی ۲۰۲۳ء تک) کے  امیدوار ان ملازمتوں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ عمر کی اوپری حد میں اوبی سی ا میدواروں کو ۳؍ سال ،ایس سی /ایس ٹی امیدواروں کو ۵؍ سال کی اور معذوروںکو۱۰؍ سال کی رعایت ہوگی 
امتحانی فیس : جنرل امیدواروں کیلئے ۷۵۰؍ روپے ۔اقلیتی امیدواروں، خواتین ، معذورامیدواروں اور ایکس سروس مین  کیلئے ۵۰۰؍ روپے ۔ادائیگی برائے انٹرنیٹ بینکنگ یا ڈیبٹ /کریڈٹ کارڈ کے ذریعے۔ 
بھرتی کا طریقہ کار
۱)جونیئر ٹائم کیپر:۹۰؍ منٹ کا کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی ) ہوگا جس میںجنرل اویئرنیس پر ۱۰۰؍ سوالات ہوں گے اورہر سوال کا ایک مارکس ہوگا ۔ 
جونیئراسسٹنٹ :۹۰؍ منٹ کا کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ ، جنرل اویئرنیس کے ۵۰؍ سوالات اور  جنرل انٹیلی جنس اور ریزننگ کے ۵۰؍ سوالات ۔ہر سوال کا ایک مارک ہوگا ۔ 
ویلفیئر آفیسر :۹۰؍ منٹ کا کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ ۔جنرل اویئرنیس کے ۵۰؍ سوالات ،میتھس کے ۲۵؍ سوالات ا ور جنرل انٹیلی جنس اینڈ ریزننگ کے ۲۵؍ سوالات ۔ ہر سوال کا ایک مارک ہوگا ۔ نگیٹیو مارکنگ بھی ہوگی ۔ نصاب کی تفصیلات نوٹیفکیشن میں دی گئی ہے۔
امیدوارw.rmgs.org پر درخواست دے سکتے ہیں۔
 خواہشمندخواتین وحضرات نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی کیلئے کالم نگار سے واٹس ایپ نمبر 7738706130پر RMGS لکھ بھیجیں،چند گھنٹوںمیںکاپی بھیج دی جائیگی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK