Inquilab Logo Happiest Places to Work

صارفین کی تعداد کےاعتبار سے’ جیو‘ اب بھی سرفہرست، ٹرائی نے مارچ کے اعداد وشمار جاری کئے

Updated: May 09, 2025, 12:31 PM IST | Agency | New Delhi

شہری علاقوں میں وائرلیس صارفین کی تعداد فروری۲۰۲۵ء میں۰ ۴ء۶۳؍ کروڑ سے کم ہو کر مارچ۲۰۲۵ء میں ۲۵ء۶۳؍کروڑ رہ گئی، اسی دوران دیہی علاقوں میں صارفین کی تعداد۶۳ء۵۲؍کروڑ سے بڑھ کر۱۱ء۵۳؍ کروڑ ہو گئی۔

The number of Jio users is increasing rapidly. Photo: INN
جیو کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ تصویر: آئی این این

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا یعنی ٹرائی نے حال ہی میں ٹیلی کام کمپنیوں کے صارفین کا مارچ۲۰۲۵ء کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔ ٹرائی کی اس رپورٹ کے مطابق ایک بار پھر مکیش امبانی کی جیو صارفین کی تعداد کے اعتبار سے سر فہرست رہی۔ ووڈافون، ایئرٹیل اور بی ایس این ایل جیسی کمپنیاں پیچھے رہ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں ایک بار پھر جیو نے صارفین کی تعداد  معاملے میں  چھلانگ لگائی۔ اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ مہینے میں جیو کے وائرلیس صارفین میں۷۴ء۲۱؍لاکھ کا اضافہ ہواہے اور اس کے صارفین کی کل تعداد بھی بڑھ کر۹۷ء۴۶ء؍کروڑ ہو گئی ہے۔ بھارتی ایئرٹیل کے موبائل صارفین کی تعداد بڑھ کر ۹۸ء۳۸؍ کروڑ ہو گئی ہے۔ 
ٹرائی نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ وائرلیس  صارفین کی کل تعداد فروری۲۰۲۵ء کے آخر میں۰۳ء۱۱۶؍کروڑ تک پہنچ گئی تھی جو مارچ ۲۰۲۵ء کے آخر میں بڑھ کر۳۷ء۱۱۶؍کروڑ ہو گئی ہے۔ اس طرح ماہانہ ترقی کی شرح ۲۸ء۰؍ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ شہری علاقوں میں کل وائرلیس صارفین کی تعداد فروری ۲۰۲۵ء میں ۴۰ء۶۳؍ کروڑ سے کم ہو کر مارچ ۲۰۲۵ء میں ۲۵ء۶۳؍کروڑ رہ گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران دیہی علاقوں میں صارفین کی تعداد ۶۳ء۵۲؍کروڑ سے بڑھ کر۱۱ء۵۳؍ کروڑ ہو گئی ہے۔
 ٹرائی  کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریلائنس جیو نے مارچ میں۷۴ء۲۱؍لاکھ نئے وائرلیس صارفین کو شامل کرکے ہندوستانی ٹیلی کام مارکیٹ میں اپنی مضبوط برتری برقرار رکھی۔ اس مدت کے دوران، بھارتی ایئرٹیل نے۵۰ء۱۲؍ لاکھ صارف حاصل کئے ہیں۔
دوسری طرف ووڈافون آئیڈیا نے اپنے نیٹ ورک سے۴۱ء۵؍ لاکھ موبائل صارفین کو کھو دیا ہے اور کمپنی کے صارفین کی تعداد گھٹ کر۵۳ء۲۰؍ کروڑ رہ گئی ہے۔
 اگرچہ صارف کا ڈیٹا آپریٹر کی بنیاد پر شیئر نہیں کیا گیا تھالیکن ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جیو اور ایئر ٹیل نے زیادہ سے زیادہ نئے صارفین کو شامل کیا ہے۔ ووڈافون آئیڈیا کی ترقی مالی دباؤ کی وجہ سے محدود رہی ہے جبکہ ۴؍جی خدمات کی توسیع میں تاخیر کی وجہ سے بی ایس این ایل  مقابلے میں پیچھے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK