لپ برش سے ہی لپ اسٹک لگائیں۔ اس سے ہونٹوں پر زور کم پڑتا ہے، جس سے لپ اسٹک صحیح شیپ میں لگتی ہے۔
EPAPER
Updated: April 09, 2026, 2:53 PM IST | Mumbai
لپ برش سے ہی لپ اسٹک لگائیں۔ اس سے ہونٹوں پر زور کم پڑتا ہے، جس سے لپ اسٹک صحیح شیپ میں لگتی ہے۔
لپ اسٹک کا ڈبل کوٹ بھی ۲؍ سے ۳؍ گھنٹے تک ہی باقی رہتا ہے۔ ذیل میں لپ اسٹک کو لونگ لاسٹنگ (دیرپا) بنائے رکھنے کے طریقےجانیں:
ہونٹوں کو ہائیڈریٹ رکھیں:
لپ اسٹک لگانے سے پہلے ہونٹوں کو ایکس فولیٹ (پَرت اُتارنا) کرنے کے بعد اس کی اسکربنگ کر لیں، تاکہ اس کے اوپر جمی مردہ جلد باہر نکال جائے۔ اب اس پر لپ بام لگائیں۔ اس سے ہونٹ نرم ہو جائیں گے اور اب ہونٹوں پر لپ کلر لگائیں۔ اس طریقے کے لپ اسٹک دیر تک قائم رہے گی۔
یہ بھی پڑھئے: بچ جانے والی اِن غذاؤں کو اس طرح استعمال میں لائیں
لپ لائنر لگائیں:
لپ لائنر کا استعمال کریں کیونکہ یہ لپ اسٹک کو ہونٹوں سے چپکے رہنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ اسے پھیلنے سے روکتا ہے اور ہونٹوں کے باہر نکلنے سے بھی بچاتا ہے۔ دھیان رہیں، لپ اسٹک شیڈ سے میچ کرتا ہی لپ لائنر خریدیں۔
لپ اسٹک کو فریج میں رکھیں:
ہونٹوں پر لپ اسٹک کو لمبے عرصے تک بنائے رکھنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ لپ اسٹک لگانے کے ایک رات پہلے اسے فریج میں رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے لپ اسٹک لمبے عرصے تک ہونٹوں پر قائم رہے گی۔
لپ برش کا استعمال:
لپ برش سے ہی لپ اسٹک لگائیں۔ اس سے ہونٹوں پر زور کم پڑتا ہے، جس سے لپ اسٹک صحیح شیپ میں لگتی ہے۔ برش میں زیادہ کلر نہ لگائیں، ساتھ ہی ہفتے میں ایک بار برش کی صفائی ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھئے: بچوں کے کریئر کی منصوبہ بندی میں مائیں کیا کرسکتی ہیں؟
پاؤڈر لگائیں:
ہونٹوں پر ٹرانسلوسینٹ پاؤڈر کا استعمال کریں۔ اسے انگلیوں کی مدد سے لگائیں۔ یہ رنگ کو سیٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے لپ اسٹک نہ تو ہلکی پڑے گی اور نہ ہی پھیلے گی۔ اس کے بعد لپ اسٹک کا ایک کوٹ اور لگائیں، جو کئی گھنٹوں تک قائم رہے گی۔
لپ پرائمر:
لپ پرائمر لگائیں۔ یہ آپ کے لپ کلر کو ایک بیس دیتا ہے، جس سے لپ کلر لمبے عرصے تک قائم رہتا ہے۔ لپ پرائمر میں کچھ ایسے جز ہوتے ہیں جو لپ اسٹک کو لونگ لاسٹنگ تاثر دیتے ہیں۔