Inquilab Logo Happiest Places to Work

بچ جانے والی اِن غذاؤں کو اس طرح استعمال میں لائیں

Updated: April 09, 2026, 2:46 PM IST | Mumbai

عام طور پر ہمارے گھروں سے کھانے پینے کی کئی چیزیں پھینکی جاتی ہیں۔ اللہ آپ کو رزق نواز رہا ہے تو اس کی قدر کیجئے کیونکہ دُنیا کی ایک بڑی آبادی بھوک اور پیاس سے مر رہی ہے۔

If milk turns sour, it can be used to make cheese. Photo: INN
دودھ کھٹا ہوجائے تو اس کا پنیر تیار کیا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

عام طور پر ہمارے گھروں سے کھانے پینے کی کئی چیزیں پھینکی جاتی ہیں۔ اللہ آپ کو رزق نواز رہا ہے تو اس کی قدر کیجئے کیونکہ دُنیا کی ایک بڑی آبادی بھوک اور پیاس سے مر رہی ہے۔ کھانا برباد کرنا بالکل ایسا ہی ہے جیسے ہم اپنی ہی محنت کی کمائی کو برباد کر رہے ہوں۔

ہمیں بہت سمجھداری سے اپنے کھانے پینے کی چیزوں کو خریدنا چاہئے۔ کئی بار جب بھی ہم بازار جاتے ہیں تو بغیر سوچے سمجھے کئی چیزیں خرید لیتے ہیں جو بعد میں پھینکی جاتی ہیں۔ اس مسئلہ کا حل ذیل میں دیا جا رہا ہے:

سب سے اہم، اپنے کھانے کا منصوبہ بنائیں

اگر آپ باہر کھانا کھانے جا رہے ہیں، تو اس کے مطابق کھانا پکائیں۔ اگر کھانا پکا لیا ہے تو اسے فریزر میں رکھ دیں تاکہ آپ اور آپ کی فیملی اسے اگلے روز استعمال کرسکیں۔

یہ بھی پڑھئے: متوازن اور معتدل زندگی کا راز داخلی سکون میں مضمر ہے

زیادہ پکے ہوئے پھلوں کو پھینکیں نہیں

اگر آپ کے فریج میں زیادہ دن کے پکے ہوئے پھل رکھے ہیں تو انہیں پھینکیں نہیں، ان سے آپ جیم یا جیلی بنا سکتی ہیں۔ آپ ان سے مشروبات تیار کرسکتی ہیں۔

باسی بریڈ

باسی بریڈ کی آپ بڈنگ بنا سکتی ہیں۔ اس بریڈ کو آپ اَوَن میں سینک کر، اسے جیم یا شہد کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ باسی بریڈ کو ہوا میں سوکھنے کے لئے رکھ دیں، اس کے بعد انہیں گرائنڈر میں پیس لیں۔ لیجئے بریڈ کرمز تیار ہوگیا۔ تلی ہوئی اشیاء کی تیاری کے لئے اس کا استعمال کریں۔

سبزیوں کو سنبھال کر رکھنا

اگر آپ بہت ساری سبزیاں بازار سے لے آئی ہیں تو انہیں پھینکیں نہیں، انہیں سکھا لیں اور ان کا اچار بنا لیں یا پھر ان سبزیوں کو تل کر فریج میں رکھ دیں۔ اس کے علاوہ سبزیوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ان کا سوپ تیار کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: گرمی کے موسم میں جلد کی نگہداشت کے چھ نسخے

کھٹا دودھ

کھٹے دودھ سے آپ پنیر تیار سکتی ہیں۔ دودھ میں تھوڑا سا سرکہ یا لیموں کا رس ڈالیں اور دھیمی آنچ پر دودھ کو گرم کریں۔ جب دودھ پھٹ جائے تو اس کا سارا پانی چھان لیں اور پنیر کو جیسا چاہے استعمال کریں۔

ٹماٹر

اگر آپ بہت زیادہ ٹماٹر خرید لائی ہیں تو گھبرائیں نہیں۔ اس کو پیس کر چٹنی بنا لیں پھر اس میں شہد ملائیں اور اچھے سے گرم کرلیں جس سے اس کا سارا پانی نکل جائے۔ کھچڑی کے ساتھ اس چٹنی کا لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK