ربڑی بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 13, 2023, 5:39 PM IST | Mumbai
ربڑی بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: دودھ چار پیالی، چینی آدھی پیالی، کنڈیسنڈ ملک چار بڑے چمچے، ربڑی ایک پیالی، چائنیز نوڈلز آدھی پیالی، بادام پستے حسب ضرورت، چھوٹی الائچی دو سے تین عدد۔
بنانے کا طریقہ: دودھ کو اُبالنے رکھیں، الائچی کے دانے نکال کر چینی کے ساتھ پیس لیں اور دودھ میں ڈال کر دودھ کو ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب دودھ گاڑھا ہونے پر آجائے تو اس میں باریک کٹے ہوئے بادام پستے اور کنڈیسنڈ ملک شامل کریں اور دو سے تین اُبال آنے پر چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
اب نوڈلز کو اُبال لیں اور چھان کر اوپر سے ٹھنڈا پانی بہا دیں۔ پیالے میں گاڑھا کیا ہوا دودھ نکال کر اس میں نوڈلز اور ربڑی ڈال کر سرو کریں۔