چکن بروسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 9:59 PM IST | Mumbai
چکن بروسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (بڑے ٹکڑے) ایک کلو، سرکہ آدھا کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، انڈے ۴؍ عدد، میدہ اور بریڈ کرمبز حسب ِ ضرورت، تیل تلنے کے لئے۔
سلاد کے لئے: کھیرا، ٹماٹر، ٹماٹو کیچپ، مایو نیز اور لیموں حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چکن میں سرکہ، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا گرم مسالہ اور ہلدی لگا کر میرینیٹ کریں۔ اس کے بعد میرینیٹ کئے ہوئے گوشت پر میدہ لگائیں۔ اب اسے انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز لگائیں۔ پھر تھوڑی دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے گوشت کو فرائی کریں اور گولڈن رنگت آنے پر تیل سے نکال لیں۔ سرونگ پلیٹ میں رکھ کر سوس اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔