مرچ پکوڑا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai
مرچ پکوڑا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بیسن آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، کھانے کا سوڈا ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ ایک چائے کا چمچہ، اجوائن دو چٹکی، بڑی ہری مرچیں آ ٹھ عدد، پیاز ایک عدد درمیانی، نمک حسب ِ ضرورت، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، تیل حسب ِضرورت، چاٹ مسالہ ایک بڑا چمچہ، انار دانہ ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چھری کی مدد سے ہری مرچیں بیچ میں سے ہلکی سی کاٹ کر بیچ نکا لیں۔ اس کے بعد تمام مسالوں کو اچھی طر ح ملا کر اسے چھوٹے چمچے کی مدد سے مرچوں میں بھر دیں۔ بیسن میں پانی مکس کرکے آمیزہ بنا لیں۔کڑھائی میں تیل گرم کریں۔ مسالہ بھری ہوئی مرچوں کو بیسن میں لپیٹ کر درمیانی آنچ پر تلیں اور سنہرا ہونے پر نکال لیں۔ کیچپ یا چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔