پاپلیٹ کا پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai
پاپلیٹ کا پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ایک عدد پاپلیٹ (بڑے ٹکڑے)، ۲؍ چمچے ادرک لہسن (پسے ہوئے)، ۵-۶؍ عدد ہری مرچ (پسی ہوئی)، ایک چمچہ دہی، ایک عدد پیاز (پسی ہوئی)، ۲؍ چمچہ لال مرچ (پسی ہوئی)، ۲؍ چٹکی ہلدی، حسب ذائقہ نمک، تھوڑا سا ہرا دھنیا پسا ہوا، ۲؍ چمچے گھی، حسب ضرورت گرم مسالہ (ثابت)، ۲؍ عدد پیاز (باریک کٹی ہوئی)، ۲؍ عدد ٹماٹر (باریک کٹا ہوا)، پونا کلو چاول۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پاپلیٹ کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد ادرک لہسن، ہری مرچ، ہرادھنیا، پیاز، لال مرچ، دہی، نمک، ہلدی، ان سب مسالوں کو اچھی طرح ملالیں۔ تمام مسالے کے ایک حصے کو مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔ اب ایک برتن میں گھی گرم کریں اور اس میں ثابت گرم مسالہ ڈالیں پھر پیاز کو بادامی ہونے دیں۔ پیاز بادامی ہونے پر اس میں کٹا ہوا ٹماٹر ڈال دیں۔ پھر مسالے کو اچھی طرح بھون لیں۔ مسالہ بھوننے کے بعد اس میں چاول دھوکر ڈال دیں اور اس میں نمک حسب ذائقہ شامل کریں۔ چاول کے پکنے تک مسالہ لگی مچھلی کے ٹکڑوں کو فرائی کرلیں۔ چاول کو دم پر رکھنے سے پہلے اس پر فرائی کی ہوئی مچھلی کے ٹکڑوں کو رکھ دیں اور دم پر رکھ دیں۔ لیجئے ذائقہ دار پاپلیٹ کا پلاؤ تیار ہے، رائتے کے ساتھ نوش فرمائیں۔