Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ہری چکن کڑاہی

Updated: August 05, 2023, 7:15 AM IST | Mumbai

ہری چکن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Hari Chicken Kadhai. Photo: INN
ہری چکن کڑاہی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پودینہ آدھی گڈی، دھنیا آدھی گڈی، ہری مرچیں ۳؍ سے ۴؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے تین سے چار عدد، لیموں کا رس ایک چھوٹا چمچہ، سرکہ ایک چھوٹا چمچہ، پانی حسب ِ ضرورت، تیل چار سے پانچ بڑے چمچے، مرغی کا گوشت آدھا کلو گرام، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک بلینڈر میں پودینہ، دھنیا، ہری مرچیں ، نمک، لہسن کے جوئے، لیموں کا رس، سرکہ اور پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں ۔ اب ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں ، اس میں مرغی کا گوشت ڈال کر پکائیں تاکہ گوشت گل جائے۔ اب مرغی کے گوشت کو نکال کر ایک الگ برتن میں رکھ دیں اور پہلے سے تیار کردہ ہری چٹنی کو کڑاہی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پکی ہوئی مرغی کو اس میں ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ گوشت او ردیگر اجزا یکجان ہوجائیں ۔ اب اس میں مکھن ڈالیں ااور اچھی طرح مکس کریں ۔ اب اس میں دھنیا پائوڈر، پسا ہوا زیرہ اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں حسب ذائقہ نمک ملا لیں ۔
مزیدار ہری چکن کڑاہی تیار ہے۔ تندوری روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK