Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: سیخ کباب مسالہ

Updated: May 20, 2025, 10:00 PM IST | Mumbai

سیخ کباب مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Seekh Kabab Masala. Photo: INN
سیخ کباب مسالہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ (دو بار پسا ہوا) آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پسی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، کٹا ہوا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، کٹا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، انڈا ایک عدد (پھینٹا ہوا)، بریڈ کے سلائس ۲؍ عدد۔
مسالہ کے لئے: پیاز ایک عدد (بڑی)، نمک ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک یا ڈیڑھ چھوٹے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، تیل آدھا کپ، پھنٹا ہوا دہی آدھا کپ، تیل آدھا کپ، مکھن ۴؍ اونس، کوکونٹ ملک ۲؍ بڑے چمچے، ٹماٹر ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچ ۲؍ عدد، ادرک (جولین) ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے قیمہ میں تمام مسالے اور ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ، گرم مسالہ، نمک، دھنیا، کٹا ہوا زیرہ، انڈا، پانی میں ڈوبے ہوئے بریڈ کے سلائس ملا کر سیخ کباب بنا لیں۔ اب ان کو پین میں فرائی کر لیں اور کوئلے کا دم لگا کر الگ رکھ دیں۔ اب مسالہ بنانے کے لئے ایک فرائنگ پین میں تیل اور مکھن گرم کر لیں۔ اب اس میں پیاز شامل کرکے ہلکا سنہرا کر لیں۔ پھر ٹماٹر، دہی اور تمام مسالے شامل کرکے بھونیں اور کباب شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ آخر میں اس میں گھلا ہوا کوکونٹ ملک، ہری مرچ اور ادرک شامل کرکے ۵؍ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ اب اسے روغنی نان کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK