• Thu, 06 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: شک شُکا

Updated: October 30, 2025, 5:32 PM IST | Mumbai

شک شُکا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Shakshuka. Photo: INN
شک شُکا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: تیل ۳؍ بڑے چمچے، پیاز کٹی ہوئی ایک عدد، لہسن کے جوئے باریک کٹے ہوئے۲؍ عدد، ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی ۲؍ عدد، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کا گودا ۲؍ کپ، شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی ایک عدد، دھنیا سجاوٹ کے لئے، انڈے ۳؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں تیل کو گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں لہسن کے جوے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، کالی مرچ، نمک، زیرہ اور پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں ٹماٹر کا گودا ڈال کر بھونیں اور ۱۵؍ منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ اب اس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ برتن میں موجود آمیزے کو چمچے سے ذرا سا ہٹا کر انڈوں کےلئے جگہ بنائیں۔ انڈے توڑ کر ڈالنے کے بعد ڈھکن ڈھانک دیں اور ۳؍ منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ مزیدار شک شُکا تیار ہے۔
پکوان کے بارے میں: شک شُکا (Shakshuka) ایک مشہور و معروف عربی پکوان ہے جو انڈوں کو ٹماٹر کے گودے اور مسالوں کے آمیزے میں ملا کر پکانے سے بنتا ہے۔ سلطنت ِ عثمانیہ کی اس خاص ڈش کو شمالی افریقہ میں بھی ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔ کئی ممالک میں اسے ناشتے کے طور پر پسند کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK