• Thu, 06 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: لبنانی حمس

Updated: October 30, 2025, 5:34 PM IST | Mumbai

لبنانی حمس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Lebanese Hummus. Photo: INN
لبنانی حمس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: اُبلے ہوئے چنے۳۰۰؍ گرام، تاہینی پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، پانی حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، زیتون کا تیل ایک سے ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے اُبلے ہوئے چنے لیں اور انہیں ایک بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ اس کا گاڑھا پیسٹ بن جائے۔ اب تاہینی پیسٹ کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔ درمیان میں وقفے وفقے سے تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے جائیں۔ اب اس میں نمک، پسا ہوا زیرہ، لیموں کا رس اور ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور تمام ا جزاء کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اب اس میں زیتون کا تیل ملائیں اور مزید بلینڈ کریں۔ مزیدار حمس تیار ہے۔
پکوان کے بارے میں: مشرقِ وسطیٰ، خاص طور پر سعودی عرب کا صحت اور توانائی بخش مزے دار پکوان جس میں شامل چنوں، زیتون اور لیموں کا ذائقہ آپ کی طبیعت کو ہشاش بشاش کر دیتا ہے۔ اس روایتی پکوان کا ماخذ تیرہویں صدی عیسوی میں جا کر مشرقِ وسطیٰ سے ملتا ہے، تہذیب و تمدن کے پھیلاؤ کے ساتھ یہ پکوان اس خطے سے نکل کر دنیا بھر میں مقبول ہوا۔ توانائی سے بھرپور اس روایتی اور مقبول ترین پکوان کو خشک ڈبل روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK