پوٹلی یخنی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 13, 2025, 5:35 PM IST | Mumbai
پوٹلی یخنی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت (بکرا یا بیف کا)آدھا کلو،باسمتی چاول ۷۵۰؍گرام، پیاز ایک عدد (سلائس کاٹ لیں)،دہی آدھا کپ،لونگ۴؍ عدد، زیرہ ایک چائے کا چمچہ،دار چینی ایک ٹکڑا، سبز الائچی ۸؍سے ۱۰؍ عدد، ثابت سیاہ مرچیں آدھا چائے کا چمچہ،ادرک، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ،تیل حسب ِ ضرورت۔
پوٹلی کے اجزاء: سونف ڈیرھ کھانے کا چمچہ،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ،ادرک ایک ٹکڑا، لہسن ایک پوتھی، لونگ ۸؍سے ۱۰؍ عدد، ثابت سیاہ مرچیں ۷۔۸؍ عدد، پیاز ایک عدد (دھو کر اُلٹی طرف سے چھلکا اتارلیں)، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ململ کے کپڑے میں سونف، ثابت دھنیا، ادرک، لہسن، ثابت سیاہ مرچیں، لونگ اور پیاز ڈال کر پوٹلی بنالیں۔دیگچی میں گوشت، نمک، پوٹلی اورگلاس پانی شامل کر کے درمیانی آنچ پرڈھک کر پکائیں۔گوشت گل جائے تو پوٹلی نکال کر یخنی چھان کر الگ رکھ لیں اور بوٹیاں الگ کر لیں۔بڑی دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔زیرہ، دار چینی، لو نگ، سیاہ مرچیں اور سبز الائچی ڈال کرکڑ کڑائیں۔ادرک، لہسن پیسٹ اور دہی ڈال کربھون لیں۔یخنی، گوشت اور چاول شامل کرکے نمک چیک کر لیں۔ درمیانی آنچ پر پکائیں۔ چاول پک جائیں تو۵۔۷؍ منٹ منٹ کا دم دے کر سرونگ ڈش میں نکالیں اور رائتے کے ساتھ گر م گرم سرو کریں۔