نورتن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 13, 2025, 5:37 PM IST | Mumbai
نورتن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مرغی کی بوٹیاں(بغیر ہڈی)آدھا کلو، چاول (اُبلے ہوئے) آدھا کلو، گاجر (قتلے کٹے ہوئے)ایک عدد،مٹر(ابلی ہوئی) ایک پیالی،شملہ مرچ(موٹی کٹی ہوئی) ایک عدد،ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) ایک گڈی، ہری مرچیں(موٹی کٹی ہوئی) ۱۰؍عدد، آلو بخارے ۵۰؍ گرام،ثابت گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچہ،زردے کارنگ ایک چائے کا چمچہ،کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ،نمک ایک چائے کا چمچہ، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: دیگچی میں تیل گرم کریں،اس میں سبزیوں اور مرغی کوسنہری تل کر نکال لیں،اسی دیگچی میں گرم مسالہ،آلو بخارے،مرغی،کالی مرچ اور نمک ملا کر چند منٹ تک بھونیں پھر چاول اور سبزیاں ملالیں۔اس کے اوپر ہرا دھنیا پودینہ ہری مرچیں اور زردے کا رنگ کا پھیلا کر ڈالیں اور دم پر رکھ دیں۔