Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: افغانی چکن ملائی ہانڈی

Updated: May 21, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

افغانی چکن ملائی ہانڈی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Afghani Chicken Malai Handi. Photo: INN
افغانی چکن ملائی ہانڈی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن (بون لیس) ۵۰۰؍ گرام، دہی ایک کپ، کریم ایک کپ، پیاز ۲؍ درمیانے (باریک کٹی ہوئی)، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ ۴؍ ۵؍ عدد (باریک کٹی ہوئی)، سفید مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، بادام ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد (پیس کر پیسٹ بنا لیں)، تیل یا گھی ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا اور ادرک (سجانے کیلئے) حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے کڑاہی میں گھی یا تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری کر لیں۔ سنہری پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور ہلکا سا بھون لیں۔ اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں جب تک رنگ تبدیل نہ ہو جائے۔ دہی کو پھینٹ کر چکن میں شامل کریں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں بادام کا پیسٹ، سفید مرچ، کالی مرچ، گرم مسالہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ کریم ڈال کر مزید ۵؍ سے ۷؍ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں تاکہ مسالہ اور کریم اچھی طرح مکس ہو جائیں۔ آخر میں مکھن اور کٹی ہوئی ہری مرچ شامل کریں اور ۲؍ منٹ تک دم دیں۔ ہرے دھنیا اور ادرک سے سجائیں اور گرم گرم نان یا چاول کے ساتھ سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK