Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): اوپن بریڈ پاکٹ

Updated: March 15, 2026, 9:00 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’اوپن بریڈ پاکٹ‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Open Bread Pocket. Photo: INN
اوپن بریڈ پاکٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بریڈ سلائس ۸؍ عدد، مرغی کا گوشت ایک کپ، ادرک لہسن ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئی حسب ِ ذائقہ، ریڈ فوڈ کلر ایک دو قطرے، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، دہی ۲؍ بڑے چمچے، آلو ۲؍ سے ۳؍ عدد ابلے ہوئے، چاٹ مسالہ حسب ِ ذائقہ، نوڈلز آدھا کپ ابلی ہوئی، شملہ مرچ ایک عدد باریک کٹی ہوئی، تیل حسب ِ ضرورت، مایونیز ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: بریڈ کے دو سلائس ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر اچھی طرح بیلیں۔ خصوصاً کناروں کو اچھی طرح بیلیں پھر سلائس پر تیل لگائیں، ہلکا برش کی مدد سے لگائیں، گرم فرائی پین میں اس کو دھیمی سے درمیانی آنچ پر پکائیں۔ دونوں طرف سے سرخ ہوجائے تو نکال کر درمیان سے چھری سے کاٹ لیں۔ اب یہ دو بریڈ پاکٹس ہوجائیں گی۔ یہ کناروں سے جڑی ہوگی اور درمیان سے پاکٹ یا لفافے کی طرح ہوگی، اس میں احتیاط سے چھری سے کٹ لگائیں تو لفافے کی طرح ہوجائے گی۔ اس میں لذیذ آمیزہ بھریں، اس کے لئے مرغی کے گوشت میں ادرک، لہسن، نمک، لال مرچ، لیموں کا رس، ریڈ فوڈ کلر اور دہی ملا کر پکنے رکھ دیں۔ گل جائے تو موٹا ریشہ کر لیں۔ آلو چھلکا اتار کر مسل لیں۔ اس میں نمک، لال مرچ، چاٹ مسالہ ملا کر اس میں ابلی ہوئی نوڈلز، ریشہ کی ہوئی مرغی اور باریک کٹا ہوا شملہ مرچ ملائیں۔ پھر اس میں مایونیز ملائیں۔ اس آمیزے کو اب بریڈ پاکٹس میں بھر دیں۔ اوپر تھوڑا سا ٹماٹر کیچپ ڈال کر ایک پودینے کا پتہ سجا دیں۔ لذیذ اوپن بریڈ پاکٹس تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK