Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: افغانی نمکین گوشت

Updated: December 04, 2023, 9:43 AM IST | Mumbai

افغانی نمکین گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Afghani Namkeen Gosht. Photo: INN
افغانی نمکین گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک کلو بکرے کا گوشت، چٹکی بھر اجوائن، ایک پیالی سفید سرکہ، ایک چمچہ کالی مرچ، حسب ِضرورت نمک، ایک پیالی گھی۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں گوشت اور سرکہ ڈال کر رکھ دیں۔ تین سے چار گھنٹے کے بعد گوشت نکال کر چھلنی میں رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد گوشت میں پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ دس منٹ بعد اجوائن اور کالی مرچ بھی شامل کر دیں۔ جب گوشت گل جائے، تو اسے یخنی سے نکال لیں۔ اب گھی گرم کریں، اس میں گوشت ڈالیں اور بھون لیں۔ جب بھن جائے، تو یخنی ڈال کر دس منٹ کا دم دیں۔ اسے تندوری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK