Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: زنگر چکن برگر

Updated: August 14, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai

زنگر چکن برگر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Ginger Chicken Burger. Photo: INN
زنگر چکن برگر۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، میدہ ایک پیالی، کارن فلور آدھی پیالی، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، بیکنگ سوڈا آدھا چھوٹا چمچہ، انڈا ایک عدد، سادہ بن ۶؍ سے ۸؍ عدد، مایونیز، ٹومیٹو کیچپ، سلاد کے پتے اور تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن بریسٹ کو دھو کر اسکے پارچے کاٹ لیں اور دھو کر اچھی طرح خشک کرلیں۔ بڑے پیالے میں میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا لیں اور اسے بغیر پانی ملائے الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں۔ پھر اس کو دو حصوں میں تقسیم کرلیں۔ ایک حصے میں نمک ملا کر رکھ لیں اور دوسرے حصے میں لال مرچ، کالی مرچ ، انڈا اور پانی کا چھینٹا ڈالتے ہوئے گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں۔ چکن کے پارچوں کو پہلے آمیزہ میں لتھیڑ لیں، پھر خشک مکسچر میں رول کرلیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ان پارچوں کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ بن کو درمیان سے کاٹیں، ایک حصے پر مایونیز جبکہ دوسرے پر کیچپ لگائیں۔ ایک طرف سلاد کا پتہ رکھ کر اس پر فرائی کیا ہوا چکن رکھیں، بند کرکے گرم گرم فرنچ فرائز کیساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK