اَوَن روسٹڈ چکن شاورما بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 14, 2025, 10:06 PM IST | Mumbai
اَوَن روسٹڈ چکن شاورما بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن بریسٹ آدھا کلو، لیموں کا رس ۲؍ عدد، تیل آدھا کپ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، پیپریکا پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ (کُٹی ہوئی)، لہسن ۴؍ جوئے (پسا ہوا)، پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی)، پیٹا بریڈ، ہمس اور گارلک سوس حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پیالے میں لیموں کا رس، تیل، نمک، کالی مرچ، پیپریکا، ہلدی، لال مرچ اور لہسن ڈال کر مکس کر لیں۔ پھر اس آمیزے میں چکن کو اچھی طرح کوٹ کرلیں۔ پلاسٹک ریپ یا فوائل پیپر سے ڈھانپ کر کم از کم ایک گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اَوَن کو ۲۰۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔ پھر پیاز کو چکن میں شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں۔ پھر بیکنگ پین میں رکھ کر ۳۰؍ سے ۴۰؍ منٹ کیلئے ایک ۱۸۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں یہاں تک کہ چکن نرم ہوجائے۔ پیٹا بریڈ، ہمس اور گارلک سوس کیساتھ پیش کریں۔