چکن چیز کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 14, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai
چکن چیز کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن کا قیمہ آدھا کلو، چیڈر چیز ۳؍ چوتھائی پیالی، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ دردی پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، انڈے ۲؍ عدد، ہری مرچ ۴؍ عدد، بریڈ کرمز اور تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن کا موٹا قیمہ لے کر اس میں ادرک لہسن، نمک، کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر تیز آنچ پر ہلکا سا بھون لیں تاکہ چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور اس میں ایک انڈا پھینٹ کر ملا لیں۔ ہری مرچ اور زیرے کو ملا کر پیس لیں اور کدوکش کئے ہوئے چیز میں ملا لیں۔ تیار کئے ہوئے قیمے کی چھوٹی چھوٹی ٹکیہ بنا لیں اور ایک ٹکیہ پر چیز کا مکسچر رکھ کر اسے دوسری ٹکیہ سے بند کر دیں اور دونوں ہاتھوں کے بیچ میں دبا کر کباب کو پھیلا لیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور کبابوں کو پھینٹیں ہوئے انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگاتے ہوئے سنہری فرائی کر کے چٹنی کے ساتھ لطف اٹھائیں۔