آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن وِتھ گرلڈ پوٹیٹو‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2026, 4:41 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن وِتھ گرلڈ پوٹیٹو‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، آلو ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، دہی ایک پیالی، کالی مرچ دردی پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، زعفران ایک چٹکی، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: چکن کی چوکور بوٹیاں کاٹ کر صاف دھو کر رکھ لیں۔ مرچوں کو لمبائی میں کاٹ لیں۔ آلوؤں کو ۳؍ سے ۴؍ منٹ اُبال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اور مکمل ٹھنڈے ہونے پر انہیں چھیل کر موٹے قتلے کاٹ لیں۔ زعفران کو ۱۰؍ سے ۱۵؍ سیکنڈ کیلئے مائیکروویو اَوَن میں رکھیں پھر چورا کرکے دہی میں ملا کر پھینٹ لیں۔ ساتھ ہی دہی میں نمک، ادرک، لہسن اور کالی مرچ شامل کردیں۔ دہی کے آمیزے سے چکن کو میرینیٹ کرکے ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ ۴؍ بڑے چمچے تیل میں نمک اور آدھا چھوٹا چمچہ کالی مرچ ڈال کر ملائیں پھر اسے بیکنگ ٹرے میں برش سے لگائیں۔ آلو کے قتلے پھیلا کر رکھیں اور ان کے اوپر تیل لگا دیں۔ پہلے سے گرم کئے ہوئے اَوَن میں ۱۵۰؍ ڈگری سیلیس پر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ یا سنہری ہونے تک گرل کرلیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو گرم کرکے اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر ڈھانک کر پکنے دیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہونے پر آجائے اور چکن گل جائے تو تیل علاحدہ ہونے تک بھون لیں۔ اوپر سے گرل کئے ہوئے آلو رکھ کر کٹی ہوئی ہری مرچ چھڑکیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر گارلک بریڈ کے ساتھ پیش کریں۔