آج سحری میں بنایئے خاص پکوان ’’چیز آملیٹ‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2026, 4:52 PM IST | Mumbai
آج سحری میں بنایئے خاص پکوان ’’چیز آملیٹ‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: انڈے ۳؍ عدد، مکھن ایک بڑا چمچہ، فریش کریم یا دودھ ۲؍ بڑے چمچے، نمک اور کالی مرچ حسب ِ ذائقہ، تھوڑا سا پنیر۔
بنانے کا طریقہ: تینوں انڈوں نمک، کالی مرچ اور دودھ شامل کرکے پھینٹ لیں۔ ایک نان اسٹک پین لیں، اسے تیز گرم کرکے آنچ درمیانی کرلیں۔ اس میں مکھن ڈالیں اور سارے پین پر پھیلا لیں اور مکھن کے جلنے سے پہلے پہلے اس میں انڈے ڈال دیں، کچھ دیر انتظار کریں آملیٹ کے نیچے والا حصہ پک جائے تاکہ پلٹتے ہوئے نہ ٹوٹے۔ پھر آملیٹ کو پلٹ دیں لیکن اسے زیادہ نہیں پکائیں، اب اسے واپس پلٹ دیں، اور اس کے اوپر باریک کٹی ہوئی پنیر ڈال دیں اور آملیٹ کو فولڈکرلیں، چند سیکنڈ بعد پلیٹ میں نکال کر سحری میں پیش کریں۔