Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: آلو بخارے کی چٹنی

Updated: May 29, 2025, 9:32 PM IST | Mumbai

آلو بخارے کی چٹنی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Aloo Bukhara Ki Chatni. Photo: INN
آلو بخارے کی چٹنی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آلو بخارہ ۲۵۰؍ گرام، چینی ۵۰۰؍ گرام، چار مغز ۳؍ بڑے چمچے، بادام چھیلے ہوئے ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد، نمک اور کالی مرچ ایک چٹکی یا حسب ِ ذائقہ، کاجو اور پستہ گنجائش کے مطابق، پانی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں چینی اور اتنا پانی ڈالیں کہ چینی پانی میں ڈوب جائے اور پانی ایک انچ اوپر ہو۔ اس کو اتنا پکائیں کہ شیرہ ایک تار ہو جائے۔ پھر چھان کر نمک اور کالی مرچ ڈال دیں۔ آلو بخارہ دھو کر پانی میں ابالیں، جب آدھا گل جائے تو آلو بخارہ پانی سے نکال کر اسے شیرے میں ڈال دیں اور انہیں پکائیں۔ جب آلو بخارہ نرم ہو جائے تو آنچ بند کر دیں۔ بادام اور چار مغز ڈال دیں۔ اسے گرم یا ٹھنڈا پسند کے مطابق پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK