Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کھجور اور بادام کا شیک

Updated: May 01, 2026, 9:11 AM IST | Mumbai

کھجور اور بادام کا شیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Khajoor Aur Badam Ka Shake. Photo: INN
کھجور اور بادام کا شیک۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کھجور ۷؍ سے ۸؍ عدد، بادام ۱۵؍ دانے، دودھ (ٹھنڈا) ایک گلاس۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گٹھلی نکلی ہوئی کھجوریں ایک کٹوری میں رکھیں اور انہیں ایک کپ نیم گرم پانی ڈال کر تقریباً آدھا گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ (آپ اِنہیں سادہ پانی میں رات بھر بھی بھگو کر رکھ سکتی ہیں) اِسی طرح بادام بھی ایک کٹوری میں بھگو کر رکھ دیں۔ آدھے گھنٹے بعد بادام کے چھلکے اُتارکر الگ کرلیں اور پھر ایک گلاس ٹھنڈا دودھ ڈال کر تمام اشیاء کو بلینڈ کرلیں۔ ٹھنڈا دودھ نہ ہو تو برف کے ٹکڑے بھی مکسر گرائنڈر میں ڈال سکتے ہیں، جبکہ اِسے مزید ذائقےدار بنانے کے لئے اوپر سے خشک میوہ جات ڈال دیں۔ لیجئے، کھجور بادام شیک تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK